India Alliance: وارانسی سے پی ایم مودی کے خلاف الیکشن لڑیں پرینکا گاندھی یا نتیش کمار، انڈیا الائنس میں تجویز: ذرائع
نتیش کمار کبھی بی جے پی کے حلیف تھے۔ اب وہ بی جے پی کے سخت حریفوں میں شامل ہیں۔ نتیش اپوزیشن انڈیا اتحاد کے بانی لیڈران میں سے ایک ہیں۔ ان سے ممکنہ وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر بھی بات کی گئی ہے، جسے انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔
Viral Video: امتحان میں نقل کے لیے طالب علم نے لگایا غضب کا دماغ، ٹیچر کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ بھی حیران
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ویڈیو @love.connection_ نامی انسٹاگرام پیج سے پوسٹ کیا گیا ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو تقریباً 32.2 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو تقریباً 16 لاکھ لوگوں نے پسند کیا ہے۔ اس کے علاوہ پانچ ہزار سے زائد صارفین نے بھی اس پر تبصرہ کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا – آئیڈیا دینے کا شکریہ۔
Latest News on Nitish Kumar: انڈیا الائنس میں نتیش کمار کی ناراضگی سے متعلق خبروں کو پارٹی نے میڈیا کی من گھڑت باتیں بتاکر خارج کردیا
اتحاد کے اجلاس سے توقع کی جارہی تھی کہ الائنس کوآرڈینیٹر کے عہدے کا اعلان ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ جبکہ کہا گیا ہے کہ رابطہ کمیٹی اجلاس کے انعقاد سے متعلق کام دیکھے گی۔ ایسے میں نتیش کمار کے کوآرڈینیٹر بننے کے امکانات بھی معدوم ہوتے نظر آ رہے ہیں۔
مندرتوڑکرکہیں بھی نہیں بنائی گئی مسجد، ہمیں سروے پرکوئی اعتراض نہیں، مولانا ارشد مدنی نے مسجد-مندرتنازعہ پرکہی یہ بڑی بات
جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے گیان واپی مسجد اور متھرا شاہی عید گاہ سے متعلق کہا کہ ہمیں سروے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں مکمل یقین ہے کہ اگر ایمانداری سے سروے ہوا تو وہاں سے کچھ بھی نہیں نکلے گا، لیکن اب جس طرح یہ نیا تنازعہ کھڑا کیا گیا، وہ 1991میں عبادت گاہوں کے تحفظ پر پارلیمنٹ کے ذریعہ لائے گئے قانون کے منافی ہے۔
Coronavirus JN.1 Sub Variant: ملک کی تین ریاستوں میں پھیل چکا ہے کورونا کا خطرناک سب ویرینٹ، بڑھتے کیسز نے بڑھائی دل کی دھڑکنیں
ہندوستان میں گزشتہ روز کورونا انفیکشن کے 614 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جو 21 مئی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، ایکٹیو کیسز بڑھ کر 2,311 ہو گئے ہیں۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں کووڈ سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 321 تک پہنچ گئی ہے۔
Three New Bills Relate to Criminal Law Passed: لوک سبھا میں اپوزیشن کے 97 اراکین پارلیمنٹ کی غیرموجودگی میں پاس ہوئے 3 نئے فوجداری قانون
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت پہلی باردہشت گردی کی وضاحت کرنے جا رہی ہے، اس کے ساتھ حکومت سے غداری کو ملک سے غداری میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
INDIA Alliance Meeting: انڈیا الائنس میٹنگ میں گونجا مایاوتی کا نام، بار بار اٹھی صرف ایک ہی بات۔۔۔
یوپی میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی دہلی کی کرسی جیتنا چاہتا ہے تو یوپی جیتنا بہت ضروری ہے۔ اس لیے ہر سیاسی پارٹی کی نظریں صرف یوپی پر جمی ہوئی ہیں۔ اس لئے تمام اپوزیشن پارٹیاں 2024 میں مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے انڈیا الائنس کے تحت متحد ہو گئی ہیں، لیکن مایاوتی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Land-for-job scam case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے لالو یادو اور تیجسوی یادو کو کیا طلب، زمین کے بدلے نوکری گھوٹالہ معاملے میں ہوگی پوچھ گچھ
سی بی آئی کے مطابق رابڑی دیوی اور دیگر بھی اس معاملے میں ملوث ہیں۔ اس سے قبل سی بی آئی نے مبینہ طور پر نوکریوں کے لیے زمین گھوٹالہ کیس میں سابق مرکزی وزیر ریلوے لالو یادو کے خلاف ایک تازہ چارج شیٹ کے سلسلے میں وزارت داخلہ سے منظوری حاصل کی تھی۔
Opposition MPs Parliament Suspension: اپوزیشن کے 141 اراکین پارلیمنٹ کی معطلی کو جماعت اسلامی ہند نے جمہوریت کے لئے خطرناک بتایا
انجینئرمحمد سلیم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹی،حکومت کو جوابدہ بنانے، متبادل نقطہ نظر کی نمائندگی کرنے اورچیک اینڈ بیلنس کے نظام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Amit Shah on New Criminal Law Bills: نئے فوجداری قانون بل پر امت شاہ کا لوک سبھا میں بیان، کہا- انڈین پینل کوڈ قانون 1860 میں بنایا گیا تھا، جس کا مقصد انصاف دینا نہیں بلکہ سزا دینا تھا۔۔۔۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سی آر پی سی میں 484 سیکشن تھے، اب اس میں 531 سیکشن ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی 177 سیکشنز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں اور 9 نئے سیکشنز شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 39 نئے ذیلی حصے شامل کیے گئے ہیں۔