Bharat Express

Bihar Cabinet Expansion: پاور میں تیجسوی یادو! کابینہ کی توسیع سے متعلق وزیراعلیٰ نتیش کمار کا بڑا بیان، کانگریس کو لگ سکتا ہے جھٹکا

Bihar Cabinet Expansion: بہار کے وزیراعلیٰ نے سمادھان یاترا کے دوران ہفتہ کے روز بڑا بیان دیا ہے۔ ان کے بیان سے سیاست گرم ہے۔ وہیں کانگریس بھی اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

تیجسوی یادو نے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

Bihar Cabinet Expansion: بہار میں کابینہ کی توسیع سے متعلق سیاست شروع ہوگئی ہے۔ عظیم اتحاد کی حکومت میں کانگریس شامل ہے، لیکن پارٹی کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔ ہفتہ کے روز سمادھان یاترا (Samadhan Yatra) کے دوران نتیش کمار سے اس سے متعلق سوال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار (CM Nitish Kumar) نے کابینہ کی توسیع پراپنی بات کہی اور انہوں نے بڑا بیان دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پر فیصلہ نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو (Tejashwi Yadav) کو لینا ہے۔

کابینہ کی توسیع پر نتیش کمار نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ اس بارے میں تیجسوی یادو سے پوچھ لیا جائے۔ تیجسوی یادو کو ہی فیصلہ لینا ہے۔ کابینہ توسیع جو ہوگی، اس میں آرجے ڈی، کانگریس کو لینا ہے کہ کس کس کو وزیر بنایا جانا ہے۔ نتیش کمار نے یہ بھی کہا کہ وہ لوگ آکر بھی ملے تھے۔ میں نے بتا دیا تھا کہ آپ لوگ جلد از جلد فیصلہ لے لیں۔ سب بات ہوئی ہے۔

نتیش کمار کے بیان کا کیا ہے مطلب؟

واضح رہے کہ کانگریس دو اور وزیر کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ابھی کانگریس کے دو وزرا ہیں۔ کل چار عہدے کی حصہ داری کی بات بہار کانگریس کی طرف سے کی جارہی ہے۔ ایسے میں نتیش کمار کا یہ بیان جھٹکا دینے والا ہے کیونکہ وزیراعلیٰ نے سیدھا تیجسوی یادو پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے۔ نتیش کمار کے اس بیان سے یہ واضح ہے کہ انہوں نے اس کا فیصلہ آرجے ڈی اور کانگریس پر چھوڑ دیا ہے کہ کسے کتنے وزیر کا عہدہ دیا جانا ہے۔

کانگریس نے کہا- نتیش کمار کو لینا ہے فیصلہ

دوسری طرف نتیش کمارنے ایک طرف کابینہ کی توسیع سے متعلق سوال پر گیند تیجسوی یادو کے پالے میں ڈال دیا تو دوسری طرف کانگریس کا کہنا ہے کہ نتیش کمار سے بات ہوئی ہے۔ فیصلہ نتیش کمار کو کرنا ہے۔ بہار کانگریس کے ریاستی صدر اکھلیش سنگھ نے کہا ہے کہ تیجسوی یادو کیا کہہ رہے ہیں، انہیں نہیں پتہ ہے۔ بس وہ اتنا جانتے ہیں کہ عظیم اتحاد کے لیڈر نتیش کمار ہیں۔ اکھلیش سنگھ ہفتہ کے روز کانگریس ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ کانگریس دو اور وزیر عہدے کے مطالبہ سے متعلق اپنے  فیصلے پر قائم ہے۔

آرجے ڈی کے ہٹائے جاچکے ہیں دو وزیر

بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے کے بعد آرجے ڈی کوٹے سے دو وزیر ہٹائے جاچکے ہیں۔ یہ جگہ بھی پُر کرنی ہے۔ جے ڈی یو کوٹے کی اگر بات کی جائے تو ساری سیٹیں فل ہیں۔ ایسے میں یہ مانا جا رہا ہے کہ نتیش کمار نے اس لئے ہی یہ فیصلہ آرجے ڈی اور کانگریس پر فیصلہ چھوڑ دیا ہے کہ یہ دونوں آپس میں بات کرلیں اور بتا دیں۔

-بھارت ایکسپریس