Bharat Express

Nawab Malik interim bail Extended by 6 Months: نواب ملک کو ملی بڑی راحت، عارضے میں مبتلا این سی پی رکن اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 6 ماہ کی توسیع

گردے کی پریشانی سے جدوجہد کر رہے این سی پی رکن اسمبلی نواب ملک کی عبوری ضمانت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

این سی پی کے لیڈر نواب ملک

گردے کی پریشانی سے جدوجہد کررہے این سی پی رکن اسمبلی نواب ملک کی عبوری ضمانت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ گزشتہ سال 11 اگست کو خراب صحت کی بنیاد پر سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی۔ گردے سے متعلق بیماری کی پریشانی برقرار رہنے کے سبب ضمانت کی مدت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ مہاراشٹرکے سابق وزیرنواب ملک کومنی لانڈرنگ معاملے میں فروری 2022 میں گرفتارکیا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ایڈیشنل سالسٹرجنرل ایس وی راجو کے پیش ہونے کے بعد جسٹس بیلا ایم ترویدی اور جسٹس پنکج متھل کی بینچ نے نواب ملک کی عبوری ضمانت میں توسعی کردی ہے۔ جسٹس ایس وی راجو نے کہا تھا کہ جانچ ایجنسی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بامبے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں دیا تھا چیلنج

این سی پی لیڈرنے ای ڈی کی طرف سے جانچ کئے جا رہے معاملے میں میڈیکل کی بنیاد پرضمانت دینے سے انکارکرنے کے بامبے ہائی کورٹ کے 13 جولائی، 2023 کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ عدالت نے پہلے کہا تھا کہ نواب ملک گردے کی بیماری سے متاثرہیں اورگزشتہ سال 11 اگست کو دو ماہ کے لئے عبوری ضمانت ملنے کے بعد سے ان کی صورتحال میں سدھارنہیں ہوا ہے۔ ای ڈی نے انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اوراس کے اتحادیوں کی سرگرمیوں کسے مبینہ طورپروابستہ معاملے میں نواب ملک کوفروری 2022 میں گرفتارکیا تھا۔

نواب ملک نے عدالت سے کی یہ بڑی اپیل

نواب ملک نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے راحت دینے کی گزارش کی تھی کہ وہ کئی دیگربیماریوں کےعلاوہ گردے کی سنگین بیماری سے متاثرہیں۔ انہوں نے میرٹ پرضمانت کی درخواست کی تھی۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ وہ دوہفتوں کے بعد میرٹ پرضمانت کی درخواست پرسماعت کرے گا۔

-بھارت ایکسپریس