Bharat Express DD Free Dish

Delhi Liquor Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملہ: بری ہونے  کے بعد منیش سسودیا کا پہلا ردعمل، کہا — آج سچ کی جیت ہوئی

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قانونی اور سیاسی جدوجہد کے دوران کروڑوں بھارتی شہریوں نے ان کا ساتھ دیا، جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ بیان کے مطابق عام آدمی پارٹی ملک کی خدمت کے لیے ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

نئی دہلی :دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں عدالت کی جانب سے بری کیے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسودیا نے اپنا پہلا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے کیونکہ سچائی کی فتح ہوئی ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد منیش سسودیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا، ’’ستیہ میو جیتے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک بار پھر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی دور اندیشی اور ان کے بنائے ہوئے آئین پر فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی پوری جماعت اور مختلف ایجنسیوں کی جانب سے انہیں بدعنوان ثابت کرنے کی کوششوں کے باوجود آج یہ ثابت ہوگیا کہ اروند کیجریوال اور منیش سسودیا دیانتدار ہیں۔

دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر عام آدمی پارٹی نے بھی باضابطہ ردِعمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ سچ ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور اسے مٹایا نہیں جا سکتا۔ پارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے مبینہ شراب گھوٹالے کے معاملے میں اروند کیجریوال اور منیش سسودیا سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بے قصور قرار دے کر بی جے پی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قانونی اور سیاسی جدوجہد کے دوران کروڑوں بھارتی شہریوں نے ان کا ساتھ دیا، جس پر وہ دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ بیان کے مطابق عام آدمی پارٹی ملک کی خدمت کے لیے ایمانداری کے ساتھ جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ گزشتہ چند برسوں سے ملکی سیاست کا ایک بڑا موضوع بنا ہوا تھا، جس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں کے درمیان شدید سیاسی کشیدگی دیکھنے میں آئی۔ عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کے سیاسی اثرات مزید نمایاں ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read