وزیر داخلہ امت شاہ
Lok Sabha Election 2024: پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے شدید انتخابی مہم اور سیاسی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا، ’’ابھی کانگریس پارٹی مشکل میں ہے کیونکہ پی ایم مودی نے ان کے منشور میں سے ہر کسی کی جائیداد کا سروے والی بات کہہ دی ہے۔
امت شاہ نے کہا، کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ہر ایک کی جائیداد کا سروے کرنے کو کہا ہے۔ کانگریس ملک بھر میں خانقاہوں، مندروں اور دیگر جائیدادوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ یہ پیسہ کہاں جائے گا؟ اس کے لیے منموہن سنگھ کا وہ بیان یاد رکھیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ‘ملک کے وسائل پر پہلا حق اقلیتوں کا ہے، قبائلیوں، دلتوں کا نہیں…’
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں پر دیا متنازع بیان
راجستھان کے بانسواڑہ میں اتوار (21 اپریل 2024) کو وزیر اعظم کے ایک تبصرہ نے سیاسی ہلچل بڑھا دی ہے۔ اسدالدین اویسی اور ملکارجن کھڑگے سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں نے ایک انتخابی ریلی میں “دولت کی دوبارہ تقسیم” کے تبصرے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کیا ہے۔
اویسی نے پی ایم مودی کے بیان پر کیا جوابی حملہ
وزیر اعظم کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ٹویٹر پر لکھا، “مودی نے آج مسلمانوں کو درانداز اور کئی بچوں والے لوگ کہا۔ 2002 سے آج تک مودی کی واحد گارنٹی مسلمانوں کو گالی دینا اور ووٹ حاصل کرنا ہے۔ اگر کوئی ملک کی دولت کی بات کر رہا ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ مودی کے دور حکومت میں ہندوستان کی دولت پر پہلا حق ان کے امیر دوستوں کا ہے۔ 1% ہندوستانی ملک کی 40% دولت کے مالک ہیں۔ ’’عام ہندوؤں کو مسلمانوں سے ڈرایا جا ہے جب کہ ان کی دولت دوسروں کو مالا مال کرنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔‘‘
-بھارت ایکسپریس