نئی دہلی: جموں وکشمیر کی راجدھانیسری نگر میں شیرِکشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسزاینڈ ٹیکنالوجی (SKUAST-K) کے شالیمار کنونشن سینٹرسری نگرمیں ایک شانداراورروح پرورتقریب منعقد ہوئی، جس میں جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے مہمانِ خصوصی کے طورپرشرکت کی۔ یہ پروگرام ”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت“ کے عنوان سے منعقد ہوا، جس کا مقصد بھارت رتن، لوہ پُرُش سردارولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پران کی قومی یکجہتی، خدمتِ خلق اوراتحاد کے پیغام کوخراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
تقریب کا اہتمام مرکزی وزارت وثقافت (حکومت ہند) اوربھارت بھارتی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔ اس موقع پرمختلف ممتازشخصیات، افسران، ماہرینِ تعلیم، طلبہ، سول سوسائٹی کے نمائندے اورثقافتی اداروں کے اراکین نے شرکت کی۔
پروگرام کا مرکزی موضوع ”یونٹی اِن ڈائیورسٹی _کلچرزکا جشن، دلوں کا اتصال“ تھا، جس نے بھارت کے مختلف صوبوں کی ثقافتوں کوایک پلیٹ فارم پریکجا کیا۔ اس موقع پرمتعدد ممتازشخصیات کوقومی وسماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ نمایاں ایوارڈ یافتگان میں شمالی کشمیرکے کنزرویٹرآف فاریسٹ اورانڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے افسرعرفان علی شاہ شامل تھے، جنہیں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اورعوامی خدمت میں نمایاں کارکردگی پرلیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا کی جانب سے تعریفی سند پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ سنتور کے معروف فنکارابھے سوپوری، ایڈووکیٹ تبسم رحیم صبغت، ڈاکٹر ستندرسنگھ کالا (ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل، جموں وکشمیرہائی کورٹ)، معروف معالج ڈاکٹرلطیف خان، ایڈووکیٹ عمرراشد، اجے گپتا اورسینئرصحافی منظورانجم کوبھی سماجی وثقافتی خدمات پراعزازات سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ سردارولبھ بھائی پٹیل کا خواب ایک متحد، مضبوط اورترقی یافتہ ہندوستان کا تھا، لہذا آج ان کے نظریات ہمیں قومی یکجہتی، ایمانداری اورخدمتِ خلق کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بھارتی نے ہمیشہ ملک کے مختلف خطوں میں ثقافتی ہم آہنگی اورقومی انضمام کے فروغ کے لیے مثالی کردارادا کیا ہے۔ ایل جی سنہا نے تمام ایوارڈ یافتگان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سردارپٹیل کے وژن کی حقیقی تعبیرہیں۔ پروگرام کی خاص بات ملک کے 22 صوبوں سے آئے طلبہ کی ثقافتی پیشکشیں رہیں۔ انہوں نے اپنے اپنے ریاستی رقص، نغمے اورفنونِ لطیفہ کے ذریعہ”ایک بھارت، شریشٹھ بھارت” کے تصورکوعملی شکل دی۔ پوری تقریب وطن دوستی، اتحاد اورثقافتی تنوع کے رنگوں سے سجی رہی۔
تقریب میں بھارت بھارتی کے قومی تنظیمی سیکریٹری شری جگن ناتھ کنج بہاری سوائن، عرفان علی شاہ(آئی ایف ایس)، ایڈوکیٹ تبسم رحیم سبغت، سینٹرل وقف کونسل اورآل انڈیا حج کمیٹی کے سابق ممبر, شمالی ہند بھارت بھارتی کے انچارج الحاج محمد عرفان احمد، کل بھوشن ملہوترہ، رومیش خجوریہ، ڈاکٹر فیاض بھٹ سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر نذیر احمد گنائی (وائس چانسلر SKUAST-K)، ڈاکٹر سجاد احمد گنگو (ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر)، یونیورسٹی کے اساتذہ، ماہرین تعلیم، سرکاری افسران، وکلا، ڈاکٹرز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔رحیم فاؤنڈیشن (سوپور)، گوہر فاؤنڈیشن، پیس فاؤنڈیشن اور بھارت بھارتی آر ایس ایس کے نمائندگان نے بھی شرکت کرکے اتحاد کا پیغام دیا۔ تقریب کا اختتام قومی ترانوں، حب الوطنی کے نعروں اور سردارپٹیل کے وژن کو سلام کے ساتھ ہوا۔ الحاج عرفان احمد نے پروگرام کی ستائش کی اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی طرح وہ بھی قوم کی یکجہتی، خدمتِ خلق اور ثقافتی ہم آہنگی کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے۔ الحاج عرفان نے مزید اپنے خصوصی خطاب میں ولبھ بھائی کی بھرپور طرح سے خدمات کا احاطہ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



