Cyclone Biparjoy: سمندری طوفان بپرجوائے بحیرہ عرب سے ہندوستان کے مغربی ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ جمعرات (15 جون) کو گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا، جس کے لیے ایجنسیاں الرٹ پرہیں۔ اس دوران طوفان کے بارے میں ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مرتیونجے موہاپاترا نے بتایا ہے کہ بپرجوائے طوفان کی رفتار گزشتہ چھ گھنٹوں میں کم ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بپرجوائے طوفان اس وقت شمال مشرقی بحیرہ عرب میں گجرات کے جاکھاؤ پورٹ سے 280 کلومیٹر دور ہے۔ طوفان کی رفتار گزشتہ 6 گھنٹوں میں کم ہوئی ہے اور یہ تقریباً مستحکم ہے۔
#WATCH | Gujarat | Boats docked in Kutch as fishermen avoid venturing into the sea in wake of #CycloneBiparjoy
As per IMD’s latest update, Biparjoy lies 290 km WSW of Devbhoomi Dwarka and 280 km WSW of Jakhau Port, Gujarat. pic.twitter.com/FTJxgbMSbw
— ANI (@ANI) June 14, 2023
بیپرجوائے جمعرات کو سوراشٹر پہنچے گا
موہا پاترا نے بتایا کہ موجودہ پیشین گوئی کے مطابق یہ 15 تاریخ کی شام کو ایک بھاری طوفان کی شکل میں سوراشٹرا اور کچھ کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس دوران ہوا کی رفتار 125-135 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی جو 150 کلومیٹر بھی ہو سکتی ہے۔ طوفان کی رفتار کچھ میں زیادہ سے زیادہ ہو سکتی ہے۔ ماہی گیروں کو شمال مشرقی بحیرہ عرب سے 15 تاریخ تک دور رہنے کو کہا گیا ہے۔ آج بدھ کو سوراشٹرا اور کچھ میں موسلادھار بارش ہوگی۔ جمعرات کو بھی کچھ ، دیو بھومی دوارکا، جام نگر میں موسلادھار بارش ہوگی۔ طوفان کا اثر جمعرات کو زیادہ سے زیادہ رہے گا۔ اگلے دن 16 تاریخ کی صبح اس کی رفتار 85 کلومیٹر رہ جائے گی۔ یہ طوفان 17 تاریخ کو راجستھان میں داخل ہوگا لیکن تب تک اس کی رفتار بہت کم ہوگی۔
#WATCH | Residents of Salaya village in Mandvi block of Kutch being evacuated, in wake of #CycloneBiparjoy.#Gujarat pic.twitter.com/AK1KAcMlbp
— ANI (@ANI) June 14, 2023
طوفان سے کتنی تباہی ہوگی؟
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے کچے مکانات گر سکتے ہیں۔ بڑے درختوں کے گرنے کا بھی خطرہ ہے۔ بجلی کے کھمبے اور مواصلاتی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ماہی گیروں اور کشتیوں کو سمندر میں جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ سیاحوں کو بھی محفوظ جگہ پر رہنے کو کہا گیا ہے۔
Spoke to all three Service Chiefs and reviewed the preparedness of the Armed Forces for the landfall of cyclone ‘Biparjoy’. The Armed Forces are ready to provide every possible assistance to civil authorities in tackling any situation or contingency due to the cyclone: Defence… pic.twitter.com/PwWzVMO1CE
— ANI (@ANI) June 14, 2023
راجناتھ سنگھ نے تینوں افواج کے سربراہان سے کی بات
بپرجوائے طوفان کو دیکھتے ہوئے مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ بھی کافی متحرک ہیں ۔ انہوں نے تینوں افواج کے سربراہان سے بات کی ہے ار تیاریوں کا جائزہ لیا ہے ۔ بپرجوائے کے حوالے سے فضائیہ اور بحریہ کے ساتھ ساتھ آرمی پوری طرح کمربستہ ہے ۔ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے پوری طرح سے تیاری کرلی گئی ہے۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم نے تینوں افواج کے چیف سے بات کرکے ان کی تیاریوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ہے اور ہم اس پر کافی مطمئن ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔