Bharat Express

ED Action On Lalu Prasad Yadav: لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کی 6 کروڑ روپئے کی جائیداد ای ڈی نے ضبط کرلی

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کی فیملی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ای ڈی نے ان کی اور ان کی فیملی کی 6 کروڑ روپئے کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔

لالو، رابڑی اور تیجسوی کو بڑی راحت، راؤس ایونیو کورٹ سے ملی ضمانت

ED Action On Lalu Prasad Yadav: بہار کے سابق وزیراعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو چارہ گھوٹالہ معاملے میں پہلے سے سزا کاٹ رہے ہیں۔ اب ریلوے میں نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ کے معاملے میں بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان پر بڑی کارروائی کی ہے۔

نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، آفیشیل ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز یعنی 31 جولائی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مبینہ طور پر ریلوے نوکریوں کے لئے زمین گھوٹالے میں آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، ان کی فیملی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ جانچ کے تحت کچھ جائیداد قرق کی ہیں۔

کروڑوں کی پراپرٹی کی گئی اٹیچ

آفیشیل ذرائع نے کہا کہ ایجنسی نے جائیداد کو قرق کرنے کے لئے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت ایک آخری حکم جاری کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ای ڈی نے تقریباً 6 کروڑ 2 لاکھ روپئے کی تخمینہ قیمت والی دو پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے۔ اس میں دہلی کی نیوفرینڈس کالونی اور پٹنہ کی ایک پراپرٹی شامل ہے۔

لالو یادو اور ان کے اہل خانہ کے بیان درج

ای ڈی نے گزشتہ کچھ ماہ میں اس معاملے میں لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیو، بہارکے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو، بیٹیوں میسا بھارتی (راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ)، چندا یادو اور راگنی یادو سمیت ان کے بچوں کا بیان درج کیا ہے۔

نوکریوں کے لئے زمین گھوٹالہ

واضح رہے کہ مبینہ گھوٹالہ اس وقت کا ہے، جب لالو پرساد یادو یوپی اے-1 حکومت میں وزیر ریل تھے۔ ای ڈی اور سی بی آئی کا الزام ہے کہ 09-2004 کی مدت کے دوران، ہندوستانی ریلوے کے مختلف علاقوں میں گروپ ڈی عہدوں پر مختلف اشخاص کو نامزد کیا گیا تھا اور بدلے میں متعلقہ اشخاص نے اپنی زمین لالو پرساد یادو کی فیملی کے اراکین کو ٹرانسفر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  Owaisi on CM Yogi Statement on Gyanvapi Masjid Case: ’ان کا بس چلا تو وہ بلڈوزر چلا دیں گے…‘ گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان کو اسدالدین اویسی نے بتایا غیرآئینی

سی بی آئی نے داخل کی تھی چارج شیٹ

سی بی آئی نے بھی لالو پرساد یادو کے خلاف اس معاملے میں معاملہ درج کیا تھا۔ گزشتہ سال جانچ ایجنسی کی طرف سے چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔ سی بی آئی کا الزام ہے کہ لالو پرساد یادو نے بیوی رابڑی دیوی، بیٹی میسا بھارتی اور ریلوے کے افسران کے ساتھ مل کر یہ گھوٹالہ کیا تھا۔ امیدواروں نے جو زمین بیچی ہے، اس کی قیمت بازار کی شرح کے مقابلے بہت کم ہے۔

Also Read