Bharat Express DD Free Dish

India Pakistan Match in Bihar Election: بہار کے انتخابات میں بھارت-پاکستان اور کرکٹ کی انٹری!  بھائی کو ٹارگٹ کر کے تیج پرتاپ  نے  کھولا’بلیک بورڈ‘ پلان

والد لا لُو پرساد یادو کی طرح بیانات سے خبروں کی زینت بننے والے جن شکتی جنتا دل (JJD) کے لیڈر تیج پرتاب یادو نے بھائی کو نشانہ بناتے ہوئے مہوا کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ اس دوران لا لُو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاب یادو اپنی الگ پارٹی جن شکتی جنتا دل (JJD) کے ساتھ انتخابی میدان میں اُتر کر چناؤ میں سرگرم نظرآ رہے ہیں۔ مہوا سیٹ سے انتخابات لڑنے والے تیج پرتاب نے اپنے مخالفین کو نہیں بلکہ اپنے چھوٹے بھائی تیجسوی یادو کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم، یہ سیاسی نشانہ تھا۔ اسی دوران ان کا ایک اور پلان بھی خبروں کی زینت بن گیا، جس کے ساتھ ہی بہار انتخابات میں بھارت-پاکستان اور کرکٹ کی انٹری ہو گئی ہے۔

مہوا کے لیے ایسا وعدہ جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب کی

تیج پرتاب یادو نے مہوا سیٹ کے لیے ایک ایسا وعدہ کیا ہے جو پورے ملک کی توجہ حاصل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہوا میں ہمیں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ ہم نے یہاں میڈیکل کالج دیا ہے اور اب جیتنے کے بعد یہاں انجینئرنگ کالج بھی قائم کریں گے۔ اتنا ہی نہیں، ہم مہوا میں کرکٹ اسٹیڈیم بھی بنائیں گے اور بھارت اور پاکستان کا میچ کروائیں گے۔

بھائی تیجسوی یادو پر تنقید

بھائی تیجسوی یادو پر تنقید کرتے ہوئے تیج پرتاب نے کہا کہ ابھی وہ ’’جن نایاک‘‘ نہیں بن سکتے کیونکہ وہ اپنے بل بوتے پر نہیں بلکہ والد لا لُو پرساد یادو کے بل بوتے پر ہیں۔ جن نایاک لوہیا جی، کرپوری جی اور لا لُو پرساد یادو ہیں۔ تیجسوی جن نایاک نہیں بن سکتے۔ تیج پرتاب نے پارٹی کے سوال پر کہا کہ اب میں آر جے ڈی میں نہیں ہوں، مجھے کسی عہدے کا لالچ نہیں ہے۔ اگر RJD میں مجھے کوئی عہدہ ملے، تو سب سے پہلے اسے ٹھکرا دوں گا اور کبھی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کروں گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read