Bharat Express DD Free Dish

Jaishankar to Visit China After 5 Years: وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا پانچ سال بعد دورۂ چین، ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ چینی وزیر خارجہ سے بھی کریں گے ملاقات

معدنی وسائل کی فراہمی، دلائی لامہ کے جانشینی کا مسئلہ، ہند-پاک کشیدگی اور ہندوستان اور چین کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو متوقع ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اس ہفتے کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے، جو کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین کا ان کا پہلا دورہ ہو گا۔ یہ دورہ اس لیے اہم مانا جا رہا ہے، کیوں کہ 2020 میں ہونے والی سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ایشیائی ہمسایہ ممالک تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بیجنگ میں دوطرفہ ملاقات کریں گے، جس کے بعد وہ 14 اور 15 جولائی کو تِیانجِن میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ باضابطہ اور الگ ملاقات اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک تعلقات کی بحالی کو لے کر کافی سنجیدہ ہیں۔

اہم موضوعات پر ہوگی گفتگو

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان معدنی وسائل کی فراہمی، دلائی لامہ کے جانشینی کا مسئلہ، ہند-پاک کشیدگی اور ہندوستان اور چین کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی جیسے اہم موضوعات پر گفتگو متوقع ہے۔ یہ دورہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے حالیہ دورۂ چین کے بعد ہو رہا ہے، جس میں انھوں نے SCO کے دفاعی وزرا کے اجلاس میں شرکت کی۔ یہ سرگرمیاں ممکنہ طور پر وزیراعظم نریندر مودی کی آئندہ SCO سربراہی اجلاس میں شرکت کی راہ ہموار کر رہی ہیں۔

دریں اثنا چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے اسی ماہ ہندوستان کا دورہ کرنے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کا امکان ہے۔ اس ملاقات کے دوران سرحدی معاملات پر مزید بات چیت متوقع ہے۔ واضح رہے کہ جون 2020 میں لداخ کے گلوان میں جھڑپ کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ حالاں کہ اب دونوں ممالک تعلقات کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read