پونچھ میں فوج کی گاڑی میں آگ زنی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
Jammu And Kashmir: جموں وکشمیر کے پونچھ میں بڑی دہشت گردانہ واردات سامنے آئی ہے، جس میں 5 جوان شہید ہوگئے۔ پونچھ-جموں نیشنل ہائی وے پر فوج کی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔ اس کے پہلے ایسا مانا جا رہا تھا کہ گاڑی میں آگ کسی دیگر دوسری وجہ سے لگی تھی۔ جبکہ فوج نے اسے دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے۔ فوج کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آج تقریباً دوپہر تین بجے راجوری سیکٹرمیں بھیم بیرگلی اورپونچھ کے درمیان ہائی وے سے گزر رہے فوج کی گاڑی میں نامعلوم دہشت گردوں نے گولہ باری کی تھی۔
گرینیڈ سے فوج کی گاڑی کو بنایا گیا نشانہ
فوج کے ذریعہ دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے شاید گرینیڈ کا بھی استعمال کیا، جس کی وجہ سے فوج کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے میں اس علاقے میں کاونٹر ٹیررسٹ آپریشن کے لئے تعینات قومی رائفلس کے پانچ جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ ایک زخمی جوان کو فوراً آرمی اسپتال لے جایا گیا۔ وہیں حادثہ کی جانکاری ملتے ہی فوج کے اعلیٰ افسر موقع پر روانہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھاٹا دھوریا علاقے میں ایک شاہراہ پر دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
An Army vehicle moving between Bhimber Gali and Poonch in the Rajouri sector in J&K was fired on by unidentified terrorists today. The vehicle caught fire, due to likely use of grenades by terrorists. Five personnel of the Rashtriya Rifles Unit deployed for Counter Terrorist… pic.twitter.com/a3ytvsAZbu
— ANI (@ANI) April 20, 2023
اس سے پہلے، پی آر او ڈیفنس، جموں کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع میں آج فوج کی ایک ٹرک میں آگ لگنے سے ہندوستانی فوج کے پانچ جوانوں کی جان چلی گئی۔ شروع میں فوج کی گاڑی میں آگ لگنے کی وجوہات نہیں معلوم ہوسکی تھی۔ حالانکہ بعد میں فوج نے اسے دہشت گردانہ حملہ بتایا ہے۔ وہیں فوج کی گاڑی میں آگ لگنے کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے۔