Bharat Express DD Free Dish

India slams killing of 5 journalists in Gaza: ہندوستان نے غزہ میں صحافیوں کے قتل پر ’گہرے افسوس‘ کا کیا اظہار، وزارت خارجہ نے واقعے کو بتایا حیران کن

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے نصیر اسپتال کے علاقے پر حملہ کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، ’’آئی ڈی ایف غیر ملوث افراد کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس طرح صحافیوں کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔”

ہندوستان نے غزہ میں صحافیوں کے قتل پر ’گہرے افسوس‘ کا کیا اظہار۔

نئی دہلی: ہندوستان نے غزہ کے خان یونس میں صحافیوں کے قتل پر ’گہرے افسوس‘ کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ تنازعہ میں شہریوں کی جانوں کے نقصان کی مذمت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی حکام پہلے ہی تحقیقات شروع کر چکے ہیں۔ یہاں بتاتے چلیں کہ جنوبی غزہ میں نصیر اسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں کے پانچ صحافیوں سمیت کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

صحافیوں کا قتل حیران کن اور انتہائی افسوسناک

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، ’’صحافیوں کا قتل حیران کن اور انتہائی افسوسناک ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ تنازعات میں شہریوں کی جان جانے کی مذمت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلی حکام نے پہلے ہی جانچ شروع کر دی ہے۔‘‘

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کیا کہا؟

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے المناک حادثہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اسرائیل کو غزہ کے نصیر اسپتال میں آج ہونے والے المناک حادثے پر گہرا افسوس ہے۔ اسرائیل صحافیوں، طبی عملے اور تمام شہریوں کے کام کو اہمیت دیتا ہے۔‘‘

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ فوج واقعے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری جنگ حماس کے دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔ ہمارا مناسب ہدف حماس کو شکست دینا اور اپنے یرغمالیوں کو واپس لانا ہے۔‘‘

’’میں خوش نہیں ہوں، میں اسے دیکھنا نہیں چاہتا‘‘

اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ابھی تک حملے کے بارے میں مکمل معلومات نہیں دی گئی ہیں۔ لیکن انہوں نے کہا کہ میں اس سے خوش نہیں ہوں۔ میں اسے دیکھنا نہیں چاہتا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہمیں غزہ کے پورے ڈراؤنے خواب کو ختم کرنا ہوگا، جہاں حماس نے اسرائیل کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اسپتال پر ہوئے حملہ کی اسرائیلی فوج نے کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے نصیر اسپتال کے علاقے پر حملہ کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، ’’آئی ڈی ایف غیر ملوث افراد کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس طرح صحافیوں کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔”

الجزیرہ کے رپورٹر کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت

اس ماہ کے شروع میں الجزیرہ کے رپورٹر انس الشریف بھی اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے اور اسرائیل ڈیفنس فورسز (IDF) نے ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس کا لیڈر تھا۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read