India slams killing of 5 journalists in Gaza: ہندوستان نے غزہ میں صحافیوں کے قتل پر ’گہرے افسوس‘ کا کیا اظہار، وزارت خارجہ نے واقعے کو بتایا حیران کن
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے نصیر اسپتال کے علاقے پر حملہ کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، ’’آئی ڈی ایف غیر ملوث افراد کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس طرح صحافیوں کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔"
Israel Strikes Gaza Al Nasser Hospital: غزہ کے اسپتال پراسرائیل کا حملہ، 5 صحافی سمیت 20 افراد کی موت، نیتن یاہو نے مانگی معافی
صحافیوں کے تحفظ کے لئے کمیٹی یا کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹ (سی پی جے) کے مطابق، اسرائیل اورحماس کا تنازعہ میڈیا کارکنوں کے لئے خونریز ترین تنازعات میں سے ایک رہا ہے۔ غزہ میں تقریباً 22 ماہ سے جاری اس تنازعہ میں کل 192 صحافی مارے جا چکے ہیں۔





