Bharat Express DD Free Dish

Journalists

جماعت اسلامی ہند کی قومی سکریٹری رحمت النساء نے کہا کہ تمام متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیج، طبی ریکارڈ، ویڈیوز اور دیگر شواہد کو محفوظ رکھا جائے اور ان کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ اس معاملے میں جو بھی شخص ذمہ دار پایا جائے، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انتظامی حراست کے اختیارات کے مبینہ بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے تینوں افراد کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔ تنظیم نے یہ بھی کہا کہ حکومت ایسے قوانین کا استعمال ان افراد کے خلاف بند کرے جو اظہارِ رائے کی آزادی، پُرامن اجتماع اور شخصی آزادی جیسے اپنے بنیادی حقوق استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کرنا چار صحافیوں کو مہنگا پڑ گیا ہے۔ ملک کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایک متنازع فیصلے میں چار صحافیوں سمیت آٹھ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان میں اظہارِ رائے کی آزادی اور صحافت کے مستقبل پر سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے نصیر اسپتال کے علاقے پر حملہ کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کی جانچ جاری ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا، ’’آئی ڈی ایف غیر ملوث افراد کو پہنچنے والے کسی بھی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے اور اس طرح صحافیوں کو نشانہ نہیں بناتا ہے۔"

آپ ایک ایسے صحافی کوجو مہینوں سے دن رات اپنا کام کر رہا ہو، قتل نہیں کر سکتے اور بعد میں صرف یہ کہہ کر بری ہو جائیں کہ "وہ حماس کے لیے کام کرتا تھا۔"

گرفتاری سے پہلے ریوتی نے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا- پولیس میرے دروازے پر ہے۔ وہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ ریونت ریڈی مجھ پر اور میرے خاندان پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔ وہ مجھے دھمکی دینا چاہتے ہیں۔

یوٹیوب چینل پلس ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کی منیجنگ ڈائرکٹر ریوتھی پوگاڈڈانڈا (44) اور ملازم تانوی یادو (25) عرف بندی سندھیا کو حزب اختلاف بھارت راشٹرا سمیتی کے ہیڈکوارٹر میں توہین آمیز ویڈیو شوٹ کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کو بھی سب کچھ یاد ہوگا۔ کوئی میدان ایسا نہیں جس کو آپ نہ جانتے ہوں۔

ڈی ڈی نیوز کی سینئر کنسلٹنگ ایڈیٹر ریما پراسار کو دیورشی ناردا ایوارڈ برائے بہترین صحافی سے نوازا گیا۔ انہیں سرٹیفکیٹ، میمنٹو، شال اور 21,000/- روپے کے چیک سے نوازا گیا۔

ایوب کی نمائندگی کرنے والی ایڈوکیٹ ورندا گروور نے استدلال کیا کہ آیا ان کے مؤکل کو ایسے عمل کے ذریعے ذاتی آزادی سے محروم کیا جا سکتا ہے جس کی قانون سے اجازت نہیں ہے۔