Bharat Express

Seema Haider hoisted Indian Flag: ترنگے والی ساڑی، ’ہندوستان زندہ آباد اور پاکستان مردہ آباد‘ کے نعروں کے ساتھ سیما حیدر نے لہرایا ترنگا، ویڈیو وائرل

Independence Day 2023: سیما حیدر کا ترنگا لہراتے ہوئے ویڈیو بھی آیا ہے، جس میں وہ ترنگے والی ساڑی پہنی ہوئی ہیں اور ان کے ساتھ کچھ لوگ بھی ہیں۔

سیما حیدر نے ترنگا لہرایا۔ (تصویر: سوشل میڈیا)

Independence Day 2023: سرحد پارسے ہندوستانی آئی سیما حیدرسرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ ایک بارپھر وہ خبروں میں آگئی ہیں۔ حالانکہ اس بار بات تھوڑی مختلف ہے۔ ملک میں ترنگا یاترا کے ساتھ ہرگھرترنگا مہم کوآگے بڑھایا جا رہا ہے۔ اس درمیان اتوارکے روزسیما حیدرترنگا یاترا میں شامل ہوئیں اوراپنے گھرکے باہرترنگا پھہرایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیما حیدرنے اپنے شوہر کے ساتھ ترنگا لہرایا اوریوم آزادی کے جشن کا حصہ بنیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سیما حیدراورسچن نے’بھارت ماتا کی جے‘ اور’ہندوستان زندہ آباد‘ کے نعرے بھی لگائے۔

سیما حیدرکا ایک اورویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں وہ اپنے بچے کوہاتھ میں لے کرپاکستان مردہ آباد کے نعرے لگا رہی ہیں۔ سیما حیدرکا ترنگا لہراتے ہوئے ویڈیو بھی آیا ہے، جس میں وہ ترنگے والی ساڑی پہنی ہوئی ہے اوران کے ساتھ کچھ لوگ بھی موجود ہیں۔ ویڈیومیں سچن مینا کے ساتھ کئی بچے بھی نظرآرہے ہیں۔ اس موقع پرسیما حیدرکے وکیل اے پی سنگھ وہاں موجود نظرآئے۔

فلم کا آفرمسترد کردیا

اس سے پہلے ملک میں موضوع بحث تھا کہ سیما حیدراپنی ایک فلم کرنے والی ہیں۔ ان کو فلم ڈائریکٹرامت جانی نے کراچی ٹونوئیڈا فلم کرنے کا آفردیا تھا۔ اس کے بعد سے لوگوں کا الگ الگ ردعمل سامنے آرہا ہے۔ کچھ لوگ اس سے ناراض ہیں توکچھ لوگ اس سے متفق بھی ہیں۔ حالانکہ سیما حیدرکو فلم ملنے سے متعلق ایک دھمکی بھی ملتی رہی ہے۔ وہیں اب راج ٹھاکرے کی مہاراشٹرنونرمان سینا (ایم این ایس) کے لیڈرنے سیما حیدراورامت جانی کو وارننگ دی کہ وہ یہ فلم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگریہ فلم بنی تو اس کا انجام برا ہوگا۔ اس کے بعد یہ خبرسامنے آئی کہ سیما حیدراب فلم میں کام نہیں کریں گی۔

سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے کیا انکشاف

ہرگھرترنگا مہم کے جشن کے دوران سیما حیدر کے ساتھ ان کے وکیل اے پی سنگھ بھی وہاں موجود تھے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ”سیما حیدراب بالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کرے گی اوراس کو بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کے لئے جوآفرملا تھا، وہ بھی اس نے مسترد کردیا ہے۔“

 

 بھارت ایکسپریس۔