مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس لیڈران کی 'مون ستیہ گرہ'،
بھوپال: گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے مقدمے میں سزا پر روک لگانے سے انکار کرنے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس کے سینئر لیڈران، ایم ایل ایز اور مدھیہ پردیش کے کانگریس کارکنوں نے بدھ کے روز یہاں ‘مون ستیہ گرہ’ کر کے احتجای مظاہرہ کیا۔ مدھیہ پردیش کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد “جمہوریت نااہل قرار” احتجاج کی قیادت ریاستی یونٹ کے سربراہ کمل ناتھ نے کی۔
‘سچائی اور حوصلے کے ساتھ اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں راہل’
دوسری جانب مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی (MPCC) نے ایک بیان میں کہا کہ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی “عوام مخالف پالیسیوں اور وزیر اعظم اور صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان روابط” کو بے نقاب کیا ہے۔ ایم پی سی سی نے اپنے بیان میں کہا، “راہل گاندھی کو بی جے پی کی جانب سے ایک مکروہ اقدام کے ذریعے لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قرار دیا گیا تھا، لیکن وہ ہمیشہ طاقت کے غلط استعمال کے خلاف سچائی اور حوصلے کے ساتھ اپنی لڑائی لڑنے اور لوگوں کے مسائل کو اٹھانے میں سب سے آگے رہتے ہیں۔”
प्रदेश कांग्रेस अध्यक्ष कमलनाथ जी के नेतृत्व में श्री राहुल गांधी जी के समर्थन एवं लोकतंत्र की हत्या के विरोध में प्रदेश कांग्रेस कार्यालय में मौन सत्याग्रह जारी।
इस अवसर पर मध्यप्रदेश कांग्रेस के प्रभारी महासचिव जेपी अग्रवाल जी मुख्य रूप से उपस्थित।@inc_jpagarwal pic.twitter.com/QYGP0wON7Z
— MP Congress (@INCMP) July 12, 2023
یہ بھی پڑھیں: ڈی ایم کے نے لا کمیشن کے سامنے رکھی اپنی دلیل، کہا- یو سی سی تقسیم کرنے والا ہے، امن اور ہم آہنگی کو کرے گا متاثر
عدالت نے راہل کو ہتک عزت معاملے میں ٹھہرایا تھا قصوروار
کانگریس نے کہا کہ پارٹی اور عام لوگ “سچائی اور انصاف کی لڑائی” میں راہل گاندھی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سابق مرکزی وزیر ارون یادو، کانگریس ایم ایل ایز اور پارٹی کے سینئر لیڈران نے “مون ستیہ گرہ” احتجاج میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں سورت میں ایک میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے راہل گاندھی کو ان کے “مودی کنیت” کے تبصرہ پر مجرمانہ ہتک عزت کا قصوروار قرار دیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ بعد میں انہیں لوک سبھا رکن کے طور پر نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: یو سی سی معاملے پر کانگریس کا نہیں ہے ‘واضح موقف’ ، کیرالہ میں حکمراں جماعت سی پی آئی (ایم) کا الزام
بھارت ایکسپریس۔