Bharat Express

India Islamic Cultural Centre: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی جانب سے کیا گیا افطار پارٹی کا اہتمام، ڈاکٹراندریش کمار نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت

بھارت ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اندریش کمار نے کہا کہ ” ہمارے ملک میں جتنے بھی مذاہب یا ذیلی مذاہب کے لوگ ہیں ان سبھی سے تعلق رکھنے والے لوگ یہا ں آئے ہیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی جانب سے کیا گیا افطار پارٹی کا اہتمام، ڈاکٹراندریش کمار نے بطور مہمان خصوصی کی شرکت

India Islamic Cultural Centre:  آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں الگ الگ مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما ڈاکٹر اندریش کمار نے بھی شرکت کی۔ افطار کے اس پروگرام میں آئے مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندریش کمار نے کہا کہ، ہندوستان سب سے خوبصورت ملک ہے اور اس کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ مل کر رہتے ہیں اور ایک دوسرے کے تہوار میں شرکرت کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے اندریش کمار نے کیا کہا؟

یہ بھی پڑھیں- RSS leader and patron of Muslim Rashtriya Manch Indresh Kumar celebrates Holi with flowers amongst people of all faiths: مسلم راشٹریہ منچ کے رہنما ڈاکٹر اندریش کمار کے گھر پر کھیلی گئی پھولوں کی ہولی ، تمام مذاہب کے لوگوں نے کی شرکت

بھارت ایکسپریس سے بات چیت کے دوران اندریش کمار نے کہا کہ ” ہمارے ملک میں جتنے بھی مذاہب یا ذیلی مذاہب کے لوگ ہیں ان سبھی سے تعلق رکھنے والے لوگ یہا ں آئے ہیں۔اس کے علاوہ یہاں وہ لوگ بھی آئے ہیں جو مختلف کاروبار سے متعلق لوگ ہیں اور جن کا تعلق الگ الگ جگہوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اس لئے یہاں آئے ہیں کیونکہ ملک کی عوام یہ چاہتی ہے کہ ملک کے اندر سے تعصب، تشدد اور نفرت ختم ہو اور بھائی چارہ ،ہم آہنگی اور امن و امان قائم ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان  کا ایک اہم مقصد ہے، وہ یہ کہ رمضان میں لوگ روزہ رکھتے ہیں تاکہ وہ اپنے رب کو راضی کر سکے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read