کانگریس جنرل سکریٹری اور ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا۔
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری اور ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں واقع فقیر موہن کالج کے ایک طالبہ کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے بارے میں وزیر اعظم سے بھی سوال کیا۔ انہوں نے پوچھا کہ وزیراعظم جی، کیا اب ملک کی آدھی آبادی کو انصاف کی کوئی بھی امید چھوڑ دینی چاہئے؟
’’ایک اور بیٹی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے ہار گئی‘‘
کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’اڈیشہ میں ایک اور بیٹی انصاف کے لیے لڑتے ہوئے ہار گئی، اپنے ساتھ ہوئے مظالم کے خلاف اس نے آواز اٹھائی، لیکن انصاف ملنے کی جگہ ملی ذلت اور زیادتی۔ اس دوہرے ظلم نے اسے خودکشی کرنے کے لیے مجبور کر دیا۔ کیا دہلی سے لے کر یوپی تک، منی پور سے لے کر اڈیشہ تک، بی جے پی کا ایک ہی قاعدہ ہے۔ ملزم کے ساتھ کھڑے ہو کر متاثرہ کو ہی ہراساں کرنا اور انصاف کو روک دینا؟ وزیراعظم جی، کیا اب ملک کی آدھی آبادی کو انصاف کی کوئی بھی امید چھوڑ دینی چاہئے؟
ओडिशा में एक और बेटी न्याय के लिए लड़ते हुए हार गई। अपने साथ हुए अत्याचार को लेकर उसने आवाज उठाई लेकिन न्याय मिलने की जगह मिला अपमान और प्रताड़ना। इस दोहरे अत्याचार ने उसे ख़ुदकुशी के लिए मजबूर कर दिया।
क्या दिल्ली से लेकर यूपी तक, मणिपुर से लेकर ओडिशा तक, भाजपा का एक ही कायदा…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 15, 2025
’’اس بار بھی بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا‘‘
اس سے پہلے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بھی بالاسور واقعہ کی مذمت کی تھی۔ منگل کے روز انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’اس بہادر طالبہ نے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی، لیکن انصاف دینے کے بجائے اسے دھمکیاں دی گئیں، ہراساں اور بار بار ذلیل کیا گیا، جنہیں اس کی حفاظت کرنی تھی، وہی اسے توڑتے رہے۔ ہر بار کی طرح، بی جے پی کا سسٹم ملزم کو بچاتا رہا اور ایک معصوم بیٹی کو خود کو آگ لگانے پر مجبور کر دیا۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: اڈیشہ میں طالبہ کی موت کے بعد کانگریس نے دی ’بند‘ کی کال، راہل گاندھی نے ’سسٹم‘ کو ٹھہرایا ذمہ دار
’’اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں‘‘
انہوں نے پی ایم مودی کی خاموشی پر بھی سوال اٹھائے اور کہا، ’’یہ خودکشی نہیں ہے، یہ سسٹم کے ذریعہ منظم قتل ہے۔ پی ایم مودی، اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں، ٹوٹ رہی ہیں اور دم توڑ رہی ہیں، اور آپ خاموش بنے بیٹھے ہیں۔ ملک کو آپ کی خاموشی نہیں، جواب چاہئے، ہندوستان کی بیٹیوں کو تحفظ اور انصاف چاہئے۔‘‘
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


