Balasore Case: بالاسور معاملہ، کانگریس نے اڈیشہ کے وزیر اعلی سے مانگا استعفیٰ، ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کا بھی کیا مطالبہ
کانگریس خاتون لیڈر نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی بالاسور کا دورہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’راہل گاندھی نے حساسیت کا مظاہرہ کیا اور طالبہ کے والد سے بات کی۔ والد جذباتی تھے، راہل گاندھی نے انہیں یقین دلایا کہ جب تک انصاف نہیں ملتا، کانگریس ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ راہل گاندھی دوبارہ واپس آئیں گے اور پرینکا گاندھی بھی آئیں گی۔‘‘
Balasore case: بالاسور معاملہ، راہل گاندھی نے لڑکی کے والد سے کی بات، انصاف دلانے کی کرائی یقین دہانی
بالاسور واقعہ کے بعد اڈیشہ میں کانگریس سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ اڈیشہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر بھگت چرن داس کی قیادت میں بالاسور میں ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس واقعے کے خلاف 17 جولائی کو ’ریاستی گیر بند‘ کی کال دی ہے۔
Balasore Incident: ’’ذلت اور ہراسانی نے طالبہ کو خودکشی کیلئے کیا مجبور…‘‘، پرینکا گاندھی نے بالاسور واقعے پر بی جے پی حکومت کو گھیرا
راہل گاندھی نے پی ایم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ خودکشی نہیں ہے، یہ سسٹم کے ذریعہ منظم قتل ہے۔ پی ایم مودی، اڈیشہ ہو یا منی پور، ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں، ٹوٹ رہی ہیں اور دم توڑ رہی ہیں، اور آپ خاموش بنے بیٹھے ہیں۔ ملک کو آپ کی خاموشی نہیں، جواب چاہئے، ہندوستان کی بیٹیوں کو تحفظ اور انصاف چاہئے۔





