کرناٹک کے ضلع چتر درگا میں جمعرات کی علی الصبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں 12 سے زائد افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ہیری یور تعلقہ کے گورلٹو علاقے میں اس وقت ہوا جب ایک نجی سلیپر بس اور سامنے سے آنے والے ٹرک کے درمیان شدید ٹکر ہو گئی۔ ٹکر کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث بس میں سوار متعدد مسافر اندر ہی پھنس گئے اور جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس کے مطابق یہ حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 12 بجے کے قریب پیش آیا۔ نجی سلیپر بس بنگلورو سے گوکرنہ جا رہی تھی، اسی دوران مخالف سمت سے آ رہے ٹرک نے زوردار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا کچھ
حصہ بھی آگ کی لپیٹ میں آ گیا، جبکہ ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت کل 32 افراد سوار تھے۔
#WATCH | Karnataka | An accident took place between a lorry and a private bus near Gorlathu village in Chitradurga district on National Highway 48. Multiple dead bodies seen at the spot. Rescue operations underway. More details awaited
(Visuals from the spot) pic.twitter.com/1pcOboCYGq
— ANI (@ANI) December 25, 2025
ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس اور ٹرک دونوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی۔ شعلوں کی لپیٹ میں آتے ہی بس کے اندر موجود کئی مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہ مل سکا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شیوکمار جائے وقوع پر پہنچے اور راحت و بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کی۔ مقامی لوگوں اور فائر بریگیڈ کی مدد سے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
#WATCH | Karnataka | An accident took place between a lorry and a private bus near Gorlathu village in Chitradurga district on National Highway 48. More details awaited
(Visuals from the spot) pic.twitter.com/r38wVVJ77r
— ANI (@ANI) December 25, 2025
حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر چتر درگا ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے دو شدید زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے بنگلورو ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے حادثے کی وجوہات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں تیز رفتاری یا لاپرواہی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی تصدیق مکمل تحقیقات کے بعد ہی کی جائے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



