مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ پیرکے روز29 مئی کی رات امپھال پہنچے اورامپھال پہنچنے کے فوراً بعد وہاں کی صورتحال پراہم افسران اورسرکردہ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا۔ ساتھ ہی منی پورکے گورنرانسویا یوکی سے ملاقات کی۔
آئندہ روز30 مئی کو وزیرداخلہ امت شاہ نے میتیئی کمیونٹی کی خواتین کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کی، اس کے بعد وہاں کی سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی، پھرامپھال میں میتیئی کمیونٹی کی ممتازشخصیات سے بات چیت کی۔ اس کے بعد وزیرداخلہ منی پورکے چُراچاند پورپہنچے، وہاں کوکی برادری کے معززشخصیات سے بات چیت کی۔ ساتھ ہی وہاں کی سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے لوگوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ دوپہربعد میں امپھال واپس آئے اور وہاں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بات چیت کی۔ شام کو وزیرداخلہ نے منی پورپولیس، سی اے پی ایف اورفوج کے سینئرافسران کے ساتھ منی پورکی سیکورٹی پرایک جائزہ میٹنگ کی اوررات کواین ڈی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔ وہیں دوسری جانب، آج مرکزی وزیرداخلہ ہند-میانمارسرحد پرموریہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ کنگ پوکپی میں سول سوسائٹی کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے، جس کے بعد وزیراعلیٰ، سینئرافسران، سی اے پی ایف اورآرمی چیف کے ساتھ سیکورٹی کا جائزہ لیں گے۔
منی پور تشدد کے متاثرین کے لئے معاوضہ کا اعلان
وہیں دوسری جانب، مرکزی اورریاست حکومت نے منی پورمیں ہوئے تشدد کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وہیں طرف فسادات میں مرنے والوں کے خاندان کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی دی جائے گی۔ حکام نے کہا کہ معاوضہ کی رقم مرکز اور ریاست کی حکومت کے ذریعہ مشترکہ طور پر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے درمیان پیرکی رات ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ ریاست میں فسادات سے متاثرہ علاقوں میں وقف ٹیلی فون لائن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا استعمال افواہ پھیلانے والوں کےخلاف کیا جائے گا۔ شاہ کی میٹنگ میں پٹرول، ایل پی جی، چاول اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کو زیادہ مقدار میں دستیاب کرانے اور قیمت کم کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔