Bharat Express

پاکستان سرحد پر سیکورٹی اہلکاروں نے مار گرایا ہائی ٹریک ڈرون، 5 کلو ہیروئن ضبط، دو اسمگلر گرفتار

ڈی جی پی نے بتایا کہ ‘اے کے-47 سے داغے گئے کل 12 راؤنڈ کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد ڈرون کو اسیمبل کیا گیا ہے، جس کے پرزے امریکہ اور چین میں تیارہوئے ہیں’۔

پاکستان سرحد پر سیکورٹی اہلکاروں نے مار گرایا ہائی ٹریک ڈرون

پنجاب پولیس اور بی ایس ایف کو مشترکہ مہم کے دوران بڑی کامیابی ملی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے آج پیرکے روزپنجاب کے امرتسرمیں ہندوستان-پاکستان انٹرنیشنل بارڈرسے صرف دو کلو میٹرکی دوری پر6 پنکھوں والے ایک ڈرون کو مارگرایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب پولیس نے 5 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس ڈرون پر 5 کلو ہیروئن لدا ہوا تھا اور اس ڈرون کی قیمت 10 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔

اس معاملے سے متعلق افسران نے کہا ‘دو لوگوں کو گرفتاربھی کیا گیا، انہوں نے موقع دیکھ کربھاگنے کی کوشش کی۔ پنجاب پولیس کے مطابق، صبح تقریباً 4 بجے بارڈرسیکورٹی فورسیز (بی ایس ایف) اورامرتسر پولیس کی ایک مشترکہ تلاشی ٹیم نے ایک ڈرون کی آواز سنی اورککڑگاؤں کے لوپوک علاقے میں اسے مارگرایا اور 5 کلو ہیروئن ضبط کی’۔

‘ڈرون کے پرزے امریکہ اور چین میں بنائے جاتے ہیں’

پنجاب کے ڈی جی پی نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ‘ایک بڑی کامیابی میں، امرتسر پولیس نے بی ایس ایف کے ساتھ ایک مشترکہ مہم میں فائرنگ کے بعد ایک چھ پنکھوں والا ایک ڈرون برآمد کیا ہے اوراسے مارگرایا ہے۔ ککڑگاؤں سے 5 کلو گرام ہیروئن ضبط کی ہے، جو پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد سے دو کلو میٹر دور ہے’۔ ڈی جی پی نے مزید بتایا کہ “ڈرون کے پرزے امریکہ اور چین میں بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘اے کے-47 سے داغے گئے کل 12 راؤنڈ کے ساتھ دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد ڈرون کو اسیمبل کیا گیا ہے، جس کے پرزے امریکہ اور چین میں تیارہیں’۔

یہ بھی پڑھیں:  PM Awaas Yojana: مغربی بنگال میں پی ایم آواس یوجنا میں بڑی بدعنوانی، امیر لوگوں کو ملا مکان، درخواست دینے کے وقت غریب ہونے کا دعویٰ

پاکستانی اسمگلروں اور ان کے معاونین کی شناخت جاری

ایس ایس پی امرتسر دیہات اسوپن شرما نے کہا ‘ڈرون کے ذریعہ سے کھیپ بھیجنے والے پاکستانی اسمگلروں اوران کے ہندوستانی معاونین کی شناخت کی جارہی ہے، جنہیں یہ ہیروئن برآمد کرنی تھی’۔ پنجاب میں کافی وقت سے ڈرگس کی اسمگلنگ بہت بڑی پریشانی بنی ہوئی ہے۔ پنجاب پولیس اکثراس کو روکنے کے لئے کئی طرح کے آپریشن چلاتی ہے’۔ وہیں اس سے پہلے بھی ایک دیگرحادثہ میں بارڈرسیکورٹی فورسیز(بی ایس ایف) نے بدھ کے روز پنجاب کے گرداس پور ضلع میں ایک پاکستانی ڈرون کے ذریعہ گرائے گئے ہتھیاروں کی کھیپ کے ساتھ چین میں تیار کی گئیں چار پستولیں ضبط کی تھیں۔

 -بھارت ایکسپریس