Bharat Express

Haryana & J&K Assembly election results LIVE: ہریانہ کے لوگوں نے پھر کمال کر دیا اور کمل کمل کر دیا: پی ایم مودی

ہریانہ کی اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اوردوپہر تک ووٹوں کی گنتی میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ یہاں کانگریس 36 سیٹوں پر ہی آگے ہے، جبکہ بی جے پی 48 سیٹوں پر آگے دکھائی دے رہی ہے۔یعنی ہریانہ میں بی جے پی اپنے دم پر حکومت بناتی دکھائی دے رہی ہے۔

پی ایم مودی

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے کے بعد دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہم سب نے سنا ہے کہ جہاں دودھ اور دہی کا کھانا، ویسا ہے اپنا ہریانہ۔ ہریانہ کے لوگوں نے پھر کمال کر دیا اور کمل کمل کر دیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ آج نوراتری کا چھٹا دن ہے اور یہ دن ماں کاتیانی کا ہے، جن کے ہاتھ میں کمل کا پھول بھی ہے۔ گیتا کی سرزمین پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ یہ ہندوستان کے آئین اور جمہوریت کی جیت ہے۔ جموں و کشمیر میں لوگوں نے این سی اور کانگریس کے اتحاد کو زیادہ سیٹیں دی ہیں، میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وہاں بھی بی جے پی ووٹ شیئر کے لحاظ سے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

بھارت ایکسپریس۔