Bharat Express

Gyanvapi Masjid ASI Survey Report: گیان واپی مسجد اے ایس آئی سروے رپورٹ فریقین کو سونپی جائے گی، وارانسی ضلع کورٹ کا بڑا فیصلہ

محکمہ آثار قدیمہ یعنی اے ایس آئی نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں رپورٹ داخل کی ہے۔ رپورٹ سول جج سینئر ڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ میں داخل کی گئی۔

گیانواپی کیس

Gyavnapi Survey Updates: اترپردیش کے وارانسی واقع گیان واپی مسجد میں محکمہ آثارقدیمہ یعنی اے ایس آئی کی رپورٹ پبلک یا عوامی ہوگی یا نہیں، اس پرضلع عدالت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں فریق کواے ایس آئی کی سروے رپورٹ دی جائے گی۔

اے ایس آئی کے ذریعہ کئے گئے سروے کی رپورٹ دونوں فریقین کومل جائے گی۔ درخواست فارم جمع کروانے پرہارڈ کاپی گیان واپی کی فریقین کو دستیاب ہوگی۔ اس موضوع پرتحریری حکم نامہ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے شام 4 بجے آئے گا، یہ رپورٹ فریقین اوروکلاء کو درخواستیں دینے کے بعد دی جائے گی۔

ہندو فریق کی نمائندگی کر رہے وکیل وشنوشنکرجین نے کہا کہ آج عدالت نے دونوں فریق کو سنا اوراتفاق رائے بنا کہ اے ایس آئی کی رپورت کی ہارڈ کاپی دونوں فریق کو فراہم کی جائے گی۔ اے ایس آئی ای میل کے ذریعہ سے رپورٹ فراہم کرنے پراعتراض ظاہرکیا جا رہا تھا، اس لئے دونوں فریق رپورٹ کی ہارڈ کاپی حاصل کرنے پرمتفق ہوئے۔ اس سے پہلے محکمہ آثارقدیمہ یعنی اے ایس آئی نے فاسٹ ٹریک کورٹ میں رپورٹ داخل کی ہے۔ رپورٹ سول جج سینئرڈویژن فاسٹ ٹریک کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔ اے ایس آئی کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں رپورٹ کل یعنی 25 جنوری 2024 کو پیش کرنی تھی۔ رپورٹ ایک دن پہلے ہی فاسٹ ٹریک کورٹ میں داخل کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: انڈیا الائنس کو بڑا جھٹکا، ممتا بنرجی کا اعلان- بنگال میں اکیلے لڑیں گی الیکشن، کانگریس پر لگایا بڑا الزام

رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کی درخواست دی گئی
اطلاعات کے مطابق، اے ایس آئی نے الہ آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پرسروے رپورٹ داخل کی۔ ہائی کورٹ کی ہدایت پرفاسٹ ٹریک کورٹ میں اصل کیس کی سماعت شروع ہوئی۔ قابل ذکرہے کہ مسلم فریق نے سروے کی اسٹڈی رپورٹ کوپبلک یعنی عوامی نہ کرنے کی درخواست دی تھی۔ 18 دسمبرکواے ایس آئی نے اسٹڈی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔ اے ایس آئی نے سروے کی اسٹڈی رپورٹ سیل بند لفافے میں جمع کرائی تھی۔ اے ایس آئی نے چارحصوں میں سروے کی اسٹڈی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔ 

Also Read