کابینہ میں توسیع اور بی جے پی کے نئے ریاستی سربراہ کی تقرری کی خبروں کے درمیان گجرات کی سیاست میں تازہ گرمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے پیر کو دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر اعلیٰ کی اس اعلیٰ سطحی ملاقات نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے اور ذرائع کا ماننا ہے کہ طویل انتظار کے بعد گجرات کابینہ میں ردوبدل کا جلد اعلان کیا جا سکتا ہے۔
تاہم بھوپیندر پٹیل نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملاقات گفتگو گجرات کی مجموعی ترقی پر مرکوز تھی۔ پیر کو گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندرا پٹیل نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’آج میں نے نئی دہلی میں وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی جی سے ملاقات کی۔ ہم نے گجرات کی مجموعی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مجھے حکومت کی فلاحی اسکیموں کے ہر استفادہ کنندہ تک زیادہ مؤثر طریقے سے پہنچنے کے بارے میں قیمتی رہنمائی حاصل ہوئی۔‘‘
આજે નવી દિલ્હી ખાતે ભારતના યશસ્વી વડાપ્રધાન આદરણીય શ્રી @NarendraModi જી સાથે મુલાકાત કરી.
ગુજરાતના સર્વાંગીણ વિકાસને સ્પર્શતા વિવિધ મુદ્દાઓ અંગે તેમની સાથે ચર્ચા કરી અને સરકારની કલ્યાણકારી યોજનાઓના લાભ પ્રત્યેક લાભાર્થી સુધી વધુ અસરકારક રીતે પહોંચાડવા અંગે તેઓશ્રીનું બહુમૂલ્ય… pic.twitter.com/dfLsZPb50S
— Bhupendra Patel (@Bhupendrapbjp) April 21, 2025
گجرات میں جاری ہے سیاسی ہلچل
تاہم گجرات کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیر اعظم مودی کے ساتھ تصویر شیئر کرنے کے چند لمحوں بعد ریاست کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق دہلی میں پچھلے کچھ عرصے سے گجرات کی سیاست پر بحثیں ہو رہی ہیں۔ بحث کے مرکز میں دو حل طلب مسائل ہیں – ایک گجرات بی جے پی کے نئے صدر کی طویل عرصے سے زیر التوا تقرری اور دوسرا متوقع کابینہ میں ردوبدل۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے موجودہ ریاستی سربراہ سی آر پاٹل پہلے ہی اپنی مدت پوری کر چکے ہیں اور اب وہ مرکزی کابینہ کا حصہ ہیں۔ پاٹل نے خود عوامی طور پر کہا ہے کہ انھوں نے پارٹی ہائی کمان پر زور دیا ہے کہ وہ انھیں ریاستی سطح کی ذمہ داریوں سے فارغ کریں۔
جلد ہو سکتا ہے گجرات کابینہ میں توسیع کا اعلان
گجرات کی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے والا ایک اور اہم مسئلہ ریاستی کابینہ کی طویل عرصے سے تاخیر کا شکار توسیع ہے۔ جب سے بی جے پی نے 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد حکومت بنائی ہے، تب سے ہی توسیع کی باتیں ہو رہی ہیں۔ تاہم تین سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہ توسیع نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کانگریس سے منحرف ہونے والے سینئر لیڈروں کو کابینہ میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔۔
اس پس منظر میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی وزیر اعظم مودی سے ملاقات نے گجرات میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل مچادی ہے۔ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے کوئی ٹھوس فیصلہ قریب ہی آسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ گونج بھی اٹھ رہی ہے کہ بی جے پی گجرات میں جلد ہی ایک نئے ریاستی صدر کا تقرر کر سکتی ہے جو کہ ریاست میں اہم سیاسی تبدیلی کا مظہر ہوگی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

