Ahmedabad Firecracker Factory Explosion: احمد آباد پٹاخہ فیکٹری حادثہ، پی ایم مودی اور سی ایم بھوپیندر پٹیل نے کیا افسوس کا اظہار، متاثرین کے لیے معاوضے کا کیا اعلان
ہفتہ کے روز احمد آباد کے وسترال علاقے میں رامول-گتراڈ روڈ پر واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں شدید دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔ اس حادثے میں اب تک پانچ افراد کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ تقریباً 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔
PM Modi To Visit Gujarat tomorrow: وزیراعظم مودی کل جائیں گے گجرات، کئی ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح اور رکھیں گے سنگ بنیاد
وزیراعظم مودی 31 مارچ کو گجرات کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ واؤ-تھراد میں تقریباً 19,806.9 کروڑ روپے مالیت کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل، نائب وزیراعلیٰ ہرش سنگھوی سمیت مرکز اور ریاستی حکومت کے کئی سینئر عہدیدار موجود ہوں گے۔
Gujarat Assembly Passes UCC Bill: گجرات اسمبلی میں متنازعہ یونیفارم سول کوڈ بل منظور، لیو ان ریلیشن شپ کے لیے رجسٹریشن لازمی، دھوکہ دہی کی شادی پر 7 سال تک قید کی سزا
گجرات کے وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے 24 مارچ 2026 کو بل اسمبلی میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل تمام شہریوں پر یکساں طور پر نافذ ہوگا اور ریاست کے شہریوں کی مساوی انصاف کی توقعات اور حقوق کی عکاسی کرتا ہے۔
Gujarat CM Meets Sri Lanka JVP Delegation: وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت–سری لنکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت اہم اور مفید ملاقات
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت اس وقت دیکھنے کو ملی جب سری لنکا کی حکمراں جماعت جے وی پی کے جنرل سیکریٹری ٹلون سلوا اپنے وفد کے ساتھ گاندھی نگر پہنچے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
Gujarat CM Bhupendra Patel Meets PM Modi: دہلی میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ’وکست گجرات‘ کے روڈ میپ پر ہوئی تفصیلی بات چیت
قومی راجدھانی دہلی میں گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے وزیر اعظم مودی سے اہم ملاقات کی، جس میں ریاست کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ’وکست گجرات‘ کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ وزیر اعلیٰ نے اس ملاقات کو نہایت حوصلہ افزا اور رہنمائی سے بھرپور قرار دیا۔
CM Bhupendra Patels cabinet expansion: جمعہ کو وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل کی کابینہ میں توسیع، 16 وزیروں نے دیا استعفیٰ، جے پی نڈا جائیں گے گجرات
گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل جمعہ کو اپنی کابینہ کی توسیع کریں گے۔ منتخب وزیروں کی حلف برداری کی تقریب صبح 11:30 بجے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہوگی۔
Startup Conclave 2025: نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت بنانے کے لیے سرمایہ کاری ضروری: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اتنا مضبوط ہو گیا ہے کہ بھارت اب دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ڈیجیٹل ایکو سسٹم بن چکا ہے۔ آپ کے خیالات، آپ کی تحقیق، اور آپ کی ہمت اس ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے جلدی سے ملک اور دنیا تک پہنچیں گے۔
Amit Shah and Gujarat CM plant trees in Ghatlodia: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے گجرات کے ’آیوشمان ون‘ میں کی شجرکاری مہم کی قیادت
اس مہم کی تحریک وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن سے لی گئی ہے جس کے ہر شہری کو اپنی والدہ کے نام ایک درخت لگانے کی ترغیب دی گئی ہے۔
Union Home and Cooperation Minister Amit Shah: امِت شاہ نے ملک کی پہلی قومی کوآپریٹو یونیورسٹی کی بنیاد رکھی، وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل بھی رہے موجود
اس موقع پر وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ یہ یونیورسٹی گجرات اور پورے ملک کی کوآپریٹو تحریک کو ایک نئی سمت دے گی اور نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرے گی۔
India’s WPFG 2029 Host Tag Reflects Modi-Era Progress: Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ نے 2029 ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز کی میزبانی بھارت کو ملنے پر کیا خوشی کا اظہارِ، کہا-نریندر مودی کے دور میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو ملی ہے عالمی پذیرائی
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز ایک اولمپک طرز کا بین الاقوامی مقابلہ ہے، جس میں دنیا بھر کے قانون نافذ کرنے والے اداروں، فائر فائٹرز، کسٹمز، امیگریشن اور پروبیشن افسران حصہ لیتے ہیں۔





