Bharat Express

نانی نے کرایا تھا بچے کا اغوا، 8 ماہ بعد نوئیڈا پولیس نے معصوم کو کیا برآمد، پورا معاملہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش

گریٹرنوئیڈا پولیس نے 8 ماہ پہلے اغوا ہوئے بچے کوبرآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں خاتون سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

گریٹر نوئیڈا پولیس نے بچے کو اغوا کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔

گریٹرنوئیڈا پولیس نے 8 ماہ پہلے اغوا ہوئے معصوم بچے کو برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق، بچے کی نانی نے ہی اپنے ناتی کا اغوا کرایا تھا اور دیگرلوگوں کے ذریعہ سے 2 لاکھ روپئے میں بچے کو بیچ دیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتارکیا ہے۔ پولیس بچے کی نانی کو پہلے ہی جیل بھیج چکی ہے۔ 8 ماہ بعد اپنے بچے کو پاکر ماں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ بچے کی ماں نے بسرکھ تھانہ پولیس کی جم کرتعریف کی۔

گرینیو ویسٹ کے شاہ بیری سے 10 مئی کو اغوا کئے گئے سوا ماہ کے معصوم بچے کو پولیس نے 8 ماہ بعد برآمد کیا ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے معصوم کی ماں نے بچوں کے اغوا کے معاملے اپنی ماں ببیتا کو جیل بھجوا دیا تھا۔ اس دوران ببیتا نے معصوم بچے کو ہاپوڑ میں جوڑے کو بیچنے کی جانکاری دی تھی۔ بسرکھ پولیس پورے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔

شیوانگی نے کی تھی لو میریج

شاہ بیری میں رہنے والی شیوانگی نے رپورٹ درج کرائی تھی۔ اس کے حاملہ ہونے کے دوران دیکھ بھال کے لئے اس کی ماں ببیتا اپریل ماہ میں شاہ بیری میں آئی تھی۔ شیوانگی نے بیٹے کو جنم دیا تھا۔ اس کے بعد بھی ببیتا بیٹی کے گھر رکی ہوئی تھی۔ 10 مئی کو محمد اسلام اپنے کام پرگیا تھا اور شیوانگی دوا لینے گئی تھی۔ اسی دوران ببیتا ان کے ایک ماہ کے معصوم بچے ارمان کو اغواکرکے فرار ہوگئی۔

ببیتا نے آخری کال اپنے شوہرکو کی تھی۔ اس کی وجہ سے پولیس نے شیوانگی کے والد سے بھی پوچھ گھچ کی، لیکن کوئی سراغ نہیں لگا۔ اس کے بعد پولیس کی جانچ ٹھنڈی ہوگئی، لیکن جوڑے بیٹے  کی تلاش میں مصروف رہے۔ شیوانگی نے دوسرے مذہب کے نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی۔ اس کی وجہ سے جوڑا انہونی کا بھی خدشہ  ظاہرکیا تھا۔ جوڑا ببیتا کے سنبھل واقع مٹینا گاؤں پہنچے۔ یہاں انہیں ببیتا کچھ دن پہلے ہی آئی تھی۔ ببیتا نے بچے کو ہاپوڑ میں جمنا نام کی خاتون کے ذریعہ بیچنے کی بات کا اعتراف کیا۔

خاتون نے قبول کیا اپنا جرم

جوڑے نے بتایا کہ ملزم ببیتا کافی پوچھ گچھ کے بعد ان کے بچے کو بیچنے کی بات کا اعتراف کیا۔ اس نے بتایا کہ ہاپوڑ میں ایک خاتون رہتی ہے۔ اس کی سات بیٹیاں ہیں۔ اسی خاتون اور اس کے شوہر کو اغوا کے چار دن بعد ہی ایک لاکھ روپئے میں بچہ بیچ دیا گیا تھا۔ بچہ بیچنے کی بات قبول کرتے ہوئے جوڑے کے پاس ویڈیو ہے۔ وہیں معاملے میں اے ڈی سی پی ہردیش کمار نے بتایا کہ پولیس بتائے گئے پتے پرپہنچی تو وہاں ملزم خاتون نہیں ملی۔ حالانکہ اس کا سراغ پولیس کو ملا ہے۔ جلد ازجلد گرفتاری ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔