Bharat Express DD Free Dish

Gold-Silver Price Drops: سونے کی قیمت میں کمی، چاندی بھی ہوئی 3 ہزار روپے سے زائد سستی

منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کے باعث دونوں قیمتی دھاتوں کی قیمت بالترتیب 1,100 روپے اور 3,000 روپے سے زیادہ کم ہو گئی۔

اگر آپ بھی شادی بیاہ کی خریداری کے لیے یا سرمایہ کاری کے مقصد سے سونا یا چاندی خریدنے کا منصوبہ بنا رہے تھے تو آپ کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ سررافہ بازار میں قیمتوں میں ایسی زبردست گراوٹ آئی ہے کہ چاندی اپنے ریکارڈ بلند سطح سے سیدھے 2 لاکھ روپے سے بھی زیادہ سستی ہو گئی ہے۔ جی ہاں، آپ نے بالکل درست سنا! بازار کھلتے ہی جو صورتحال سامنے آئی اس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

سونے کی قیمتوں کے اعداد و شمار

انڈیا بلین اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1,113 روپے کم ہو کر 1,47,786 روپے فی 10 گرام رہ گئی، جو اس سے پہلے 1,48,899 روپے فی 10 گرام تھی۔ 22 کیریٹ سونے کی قیمت کم ہو کر 1,35,372 روپے فی 10 گرام ہو گئی، جو پہلے 1,36,391 روپے فی 10 گرام تھی۔ اسی طرح 18 کیریٹ سونے کی قیمت 1,11,675 روپے فی 10 گرام سے کم ہو کر 1,10,840 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ کمی

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ چاندی کی قیمت 3,142 روپے کم ہو کر 2,30,881 روپے فی کلو ہو گئی، جو پہلے 2,34,043 روپے فی کلو تھی۔ملٹی کموڈٹی ایکسچینج پر سونے اور چاندی میں ملا جلا کاروبار دیکھا گیا۔ خبر لکھے جانے تک 5 جون 2026 کے سونے کے کنٹریکٹ میں 0.11 فیصد کی تیزی کے ساتھ قیمت 1,50,150 روپے رہی، جبکہ 5 مئی 2026 کے چاندی کے کنٹریکٹ میں 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ قیمت 2,32,245 روپے درج کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ سونے کی قیمت 0.11 فیصد کم ہو کر 4,680 ڈالر فی اونس اور چاندی 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 71.815 ڈالر فی اونس پر رہی۔ایل کے پی سکیورٹیز کے جتن ترویدی نے کہا کہ سونا محدود دائرے میں کاروبار کر رہا ہے اور 1,49,000 روپے کے آس پاس برقرار ہے، جبکہ 1,51,000 روپے ایک اہم مزاحمتی سطح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بازار ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم ہونے کا انتظار کر رہا ہے اور کسی نئے اپ ڈیٹ کے بعد ہی سونے کی سمت طے ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read