وزیراعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)
Global Investors Summit 2023: مدھیہ پردیش میں گلوبل انوسٹرس سمٹ کا وزیراعظم نریندر مودی نے افتتاح کیا۔ دو روزہ گلوبل انوسٹرس سمٹ اندورکے لبرینٹ کنونشن سینٹرمیں ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نریدنر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس سمٹ کا افتتاح کیا۔
اس دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش میں گلوبل انوسٹرس سمٹ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان ‘امرت کال’ میں داخل ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ہم ‘توسیع شدہ ہندوستان’ کی تعمیر کے راستے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ توسیع شدہ ہندوستان کی تعمیر میں مدھیہ پردیش کا کردار بہت اہم ہے۔ وہیں، توسیع شدہ ہندوستان کا مطلب سمجھاتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، جب ہم اس کا ذکر کرتے ہیں تو یہ صرف ملک کے باشندوں کے ‘خواہش’ کی ہی نہیں ان کے ‘عزائم’ کا بھی ذکر کرتا ہے۔
Madhya Pradesh plays a very significant role in the making of a developed India. From devotion & spiritualism to tourism and from agriculture to education & skill development, MP ajab bhi hai, ghazab bhi aur sajag bhi hai: PM at Invest Madhya Pradesh – Global Investors Summit pic.twitter.com/neVZm09wnL
— ANI (@ANI) January 11, 2023
وزیر اعظم مودی نے کہا، ایک مستحکم حکومت، ایک فیصلہ کن حکومت اور صحیح نیت سے چلنے والی حکومت ‘ترقی’ کو شاندار رفتار دیتی ہے۔ ملک کے لئے ہر ضروری فیصلے لیتی ہے۔ گزشتہ 8 سالوں میں ہم نے ریفارم کی رفتار اور اسکل کو مسلسل بڑھایا ہے۔ 8 سالوں میں ہم نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کی رفتار دوگنی کی ہے۔ اس دوران ہندوستان میں آپریشنل ایئر پورٹس کی تعداد دوگنی ہوچکی ہے۔ وزیراعظم نے کہا، ہندوستان کی بندرگاہوں کو سنبھالنے کی صلاحیت اور بندرگاہوں کی تبدیلی میں غیر معمولی بہتری آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Mohan Bhagwat on Islam: اسلام کو کوئی خطرہ نہیں، لیکن مسلمانوں کو ‘ہم بڑے ہیں’ کا جذبہ چھوڑنا ہوگا: موہن بھاگوت
وزیر اعظم مودی نے 5جی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان گاؤں-گاؤں تک آپٹیکل فائبر نیٹ ورک پہنچ رہا ہے۔ وہاں تیزی سے 5جی نیٹ ورک کی توسیع کر رہا ہے۔ 5جی سے ہرانڈسٹری اور کنزیومر کے لئے انٹرنیٹ آف تھنگس سے لے کراے آئی تک جو بھی نئے مواقع بن رہے ہیں، وہ ہندوستان میں ترقی کی رفتار کو مزید تیز کریں گے۔