Bharat Express DD Free Dish

بنگالی مسلمانوں کے استحصال پر کیوں خاموش ہے بنگال حکومت؟ مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد نے الیکشن کمیشن پر اٹھایا بڑا سوال

بنگالی مسلمانوں پر استحصال کے موضوع پر نوید حامد نے کہا کہ سب سے پہلی ذمہ داری بنگال حکومت کی ہے، لیکن بنگال حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ لیکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی لیگل ٹیم اس موضوع پر کام کر رہی ہے تاکہ عدالت جانے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں۔

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدرنوید حامد نے مجلس مشاورت کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں بہارمیں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی مہم پرسوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا طریقہ غلط ہے۔ کیونکہ جان بوجھ کرایسا پیمانہ بنایا گیا ہے تاکہ مسلمانوں، غریبوں، دلتوں اوراوبی سی کو ووٹنگ رائٹس سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن جھوٹ بول رہا ہے اورایک پارٹی کے لئے کام کررہا ہے۔ نوید حامد سے خصوصی بات چیت کا ویڈیو بھی آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ آپ خصوصی ویڈیوملاحظہ فرمائیں۔

 

بنگالی مسلمانوں پراستحصال کے موضوع پرنوید حامد نے کہا کہ سب سے پہلی ذمہ داری بنگال حکومت کی ہے، لیکن بنگال حکومت نے اس سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ لیکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی لیگل ٹیم اس موضوع پرکام کررہی ہے تاکہ عدالت جانے سے پہلے تمام تیاریاں مکمل کرلی جائیں۔ بہت جلد اس سے متعلق فیصلہ آئے گا کہ مشاورت بڑا قدم اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال حکومت کا وفد اگرآتا اورمقامی انتظامیہ سے بات کرتا تواس میں زمین آسمان کا فرق ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ مغربی بنگال حکومت دباو بنائے اوراراکین پارلیمنٹ کوان علاقوں میں بھیجا جائے۔

نوید حامد نے مسئلہ فلسطین پرمودی حکومت پراٹھایا سوال

نوید حامد نے مسئلہ فلسطین پرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غزہ قتل عام پردنیا کا جس طرح کا رویہ سامنے آرہا ہے، وہ بہت افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کا موقف اوراسٹینڈ بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ جب اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوسے وزیراعظم مودی کی دوستی ہے توپھرانہیں اس سے بات کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے لئے کئی مواقع پربھارت غیرحاضررہا جبکہ وہاں پرانسانی اقدارکی پامالی ہورہی ہے۔ اگرظالم کے ساتھ کھڑے ہیں تویہ قطعی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں راحتی اورامدادی سامان پہنچانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read