Bharat Express

bengali muslims

سال 2004میں 34 مسلمان لوک سبھا جیت کر پارلیمنٹ پہنچے، جب کہ 2009 میں یہ تعداد 30 تھی، لیکن 10 سالوں میں اس تعداد میں کمی آئی ہے۔گزشتہ 2004میں این ڈی اے اتحاد نے تقریباً 20 مسلمانوں کو ٹکٹ دیا تھا۔ یو پی اے کی طرف سے 50 امیدواروں کو نامزد کیا گیا تھا۔

سی ایم سرما نے مزید کہا کہ اگر آپ مقامی کہلانا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کو مدرسوں میں بھیجنے کے بجائے انہیں پڑھائیں اور ڈاکٹر اور انجینئر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنی بیٹیوں کو اسکول بھیجنا شروع کریں اور انہیں ان کے والد کی جائیداد پر حق ملنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، "یہ ان کے اور ریاست کے باشندوں کے درمیان اختلافات ہیں۔ اگر وہ ان طریقوں کو ترک کر دیں اور آسامی لوگوں کی ثقافت کو اپنا لیں تو وہ بھی مقامی بن سکتے ہیں۔"

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے  ٗ فرٹیلائزر جہاد ْ کے نام سے ایک نیا فقرہ تیار کیا ہے، جس کا بظاہر مقصد ریاست کی بنگالی مسلمانوں کی آبادی پر نشانہ لگانا ہے۔ آسام  کو کھروپیٹیا اور دلگاؤں میں رہنے والی ایک بڑی آبادی سے "کیمیائی اور حیاتیاتی حملے" کا خطرہ ہے۔