Urdu Conclave 2026

Amit Shah announces relief for flood-hit states: ’’ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہے مودی حکومت‘‘، وزیر داخلہ امت شاہ نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں کے لیے 1,066.80 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا

ریاستوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکز کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’مودی حکومت پوری طرح سے ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

مرکزی حکومت نے جمعرات سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کی ریاستوں کو 1,066.80 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں میں آسام کو 375.60 کروڑ روپے، منی پور کو 29.20 کروڑ روپے، میگھالیہ کو 30.40 کروڑ روپے، میزورم کو 22.80 کروڑ روپے، کیرالہ کو 153.20 کروڑ روپے اور اتراکھنڈ کو 455.60 کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستی آفات سے متعلق امدادی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ریاستیں اس سال کے جنوب مغربی مانسون کے دوران انتہائی شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔‘‘ ریاستوں کی فلاح و بہبود کے لیے مرکز کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’مودی حکومت پوری طرح سے ریاستوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج مرکزی حکومت نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ ریاستوں آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، کیرالہ اور اتراکھنڈ کے لیے SDRF کے تحت مرکزی حصہ کے طور پر 1066.80 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ اس سال 19 ریاستوں کو SDRF/NDRF فنڈز سے 8000 کروڑ سے زیادہ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔ مالی امداد کے علاوہ تمام لاجسٹک مدد فراہم کرنا، بشمول مطلوبہ NDRF، فوج اور فضائیہ کی تعیناتی، ہماری ترجیح رہی ہے۔‘‘

اس سے پہلے بھی ریاستوں کی دی گئی ہے مدد، جانیے کیا کہتے ہیں اعداد و شمار

واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال مرکز نے پہلے ہی 14 ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (SDRF) سے 6,166.00 کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (NDRF) سے 12 ریاستوں کو 1,988.91 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی آفات سے نمٹنے کے فنڈ (SDMF) سے پانچ ریاستوں کو 726.20 کروڑ روپے اور نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن فنڈ (NDMF) سے 17.55 کروڑ روپے بھی دو ریاستوں کو جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مرکزی حکومت نے تمام لاجسٹک امداد بھی فراہم کی ہے، بشمول این ڈی آر ایف کی مطلوبہ ٹیموں کی تعیناتی، فوج کی ٹیموں اور تمام سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے سے متاثرہ ریاستوں میں فضائیہ کی مدد۔ جاری مانسون کے دوران این ڈی آر ایف کی 104 ٹیمیں 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بچاؤ اور امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات ہیں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read