Bharat Express

شاہ رخ خان سے پوچھا- کشمیر سے ہے فیملی، پھر نام میں کیوں لگاتے ہیں خان؟ بالی ووڈ کے شہنشاہ کا جواب جیت لے گا دل

ٹوئٹر پر 13 سال پورے کرنے پر کنگ خان نے فینس کے لئے تھوڑا وقت نکالا۔ کم وقت میں لوگوں نے اپنے دل کی باتیں شیئر کیں۔ ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کیا تو انہوں نے شاندار جواب دیا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان۔ (فائل فوٹو)

بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان ان دنوں ‘پٹھان’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ فلم ‘پٹھان’ سے متعلق فینس میں زبردست بے قراری ہے۔ حالانکہ فلم ‘پٹھان’ کے ریلیز ہونے میں ابھی تھوڑا وقت ہے، لیکن اس سے پہلے کنگ خان نے فینس کے لئے #AskSRK سیشن رکھا۔ ہمیشہ کی طرح فینس نے بغیر ہچکچاہٹ کے کنگ خان سے سوال پوچھے۔ جس کے انہیں بے حد دلچسپ جواب بھی ملے۔ ایک صارف نے شاہ رخ سے پوچھا کہ وہ اپنا آخری نام (سرنیم) ‘خان’ کیوں استعمال کرتے ہیں۔ دیکھئے بالی ووڈ کے کنگ خان نے کیا شاندارجواب دیا۔

نام کے آخر میں ‘خان’ کیوں لگاتے ہیں شاہ رخ!

شاہ رخ خان کا ان کے فینس کے ساتھ ایک خاص کنکشن ہے۔ ٹوئٹر پر 13 سال پورے کرنے پر کنگ خان نے فینس کے لئے تھوڑا وقت نکالا۔ کم وقت میں لوگوں نے اپنے دل کی باتیں شیئر کیں۔  #AskSRK میں ایک صارف نے شاہ رخ خان سے سوال کرتے ہوئے کہا پوچھا، ‘خان صاحب آپ کی فیملی کشمیر سے ہے نا، پھر خان کیوں  لگاتے ہیں آپ اپنے نام کے ساتھ؟ سوال بڑا تھا، جس کا جواب کنگ خان نے بے حد آسان طریقے سے  دیا۔

شاہ رخ خان جواب میں لکھتے ہیں، ‘پوری دنیا میری فیملی ہے۔ فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا ہے۔ کام سے نام ہوتا ہے۔ چھوٹی باتوں میں مت پڑو پلیز’۔ ایک چھوٹی سی لائن میں شاہ رخ خان نے دل جیت لینے والی بات کہہ دی۔ ویسے یہ پڑھنے کے بعد یہی کہنا پڑے گا، ایک ہی تو دل ہے کنگ خان، کتنی بار جیتو گے؟

یہ بھی پڑھیں:

Today is the birthday of Aditya Pancholi who has been in the headlines for more controversies than work:کام سے زیادہ تنازعات کی وجہ سے سرخیوں میں رہے آدتیہ پنچولی کی ہے آج سالگرہ

عالیہ بھٹ نے رکھا شاہ رخ خان کا نیا نام

عالیہ بھٹ اورشاہ رخ خان خاص بانڈ شیئر کرتے ہیں۔ کئی مواقع پر عالیہ بھٹ، کنگ خان کے ساتھ ان کے بانڈ کا ذکر بھی کرچکی ہیں۔ #AskSRK  میں عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا، ‘پیار اور احترام’۔ لیکن پٹھان ریلیز کے بعد میں آپ کو ‘پٹھان’ بلانے والی ہوں’۔ عالیہ کے ٹوئٹ کے جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے بھی کہا ‘میں بھی آپ کو لٹل اما بھٹ کپور کہوں گا’۔ عالیہ اور شاہ رخ خان کی دلچسپ بات چیت کا ٹوئٹرصارفین نے خوب لطف اٹھایا۔

-بھارت ایکسپریس