Bharat Express

Delhi Riots: دہلی فسادات سے متعلق 5 معاملوں میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کے خلاف قتل کی کوشش، فساد اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ ان پانچوں معاملوں میں طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔

دہلی فسادات میں ملزم بنائے گئے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت مل گئی۔

دہلی فسادات سے متعلق 5 الگ الگ معاملوں میں عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہرحسین کو دہلی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس انیش دیال کی بینچ پر معاملے کی سماعت ہوئی اور عدالت نے طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔

واضح رہے کہ طاہر حسین کے خلاف یہ پانچوں ایف آئی آر دیال پور پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔ طاہرحسین کے خلاف قتل کی کوشش، فساد اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج ہائی کورٹ نے کچھ شرائط کے ساتھ ان پانچوں معاملوں میں طاہر حسین کو ضمانت دے دی۔

اطلاعات کے مطابق، دہلی فسادات کے دوران آئی بی انسپکٹر انکت شرما کے قتل سمیت کئی دیگر معاملوں میں طاہر حسین کو ملزم بنایا گیا ہے۔ طاہر حسین پر دہلی فسادات کی سازش کرنے کا بھی الزام ہے۔ سال 2020 فروری میں شمال مشرقی دہلی میں یہ فسادات ہوئے تھے اور کئی لوگوں کی جان گئی تھی۔ طاہر حسین پرفساد بھڑکانے اور ان کی فنڈنگ کے الزام کے ساتھ ہی دیگر کئی الزامات بھی عائد کئے گئے ہیں۔ فسادات کے وقت طاہر حسین عام آدمی پارٹی کے کونسلر تھے، لیکن ملزم بنائے جانے کے بعد پارٹی نے انہیں نکال دیا تھا۔

واضح رہے کہ فسادات کے دوران آئی بی کے افسرا نکت شرما کا قتل کردیا گیا تھا۔ دو دنوں تک چلے ان فسادات میں 50 سے زیادہ افراد کی موت ہوگئی تھی۔ 11 پولیس اسٹیشن کے تحت آنے والے کئی علاقوں میں شرپسند عناصر نے فساد برپا کیا تھا اور بڑی تعداد میں جان ومال کا نقصان ہوا تھا۔

Also Read