عصمت دری کے مبینہ ملزم سمیر مودی کو نچلی عدالت سے ملی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سمیر مودی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت 20 نومبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ متاثرہ نے 25 ستمبر کو مودی کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عدالت نے عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔
ساکیت عدالت نے سمیر مودی کو 5 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی تھی۔ سماعت کے دوران دہلی پولیس نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی اور اسے خارج کرنے کی مانگ کی تھی۔ وکیل دفاع نے دلیل دی کہ ایف آئی آر درج ہونے کے صرف چار دن بعد ہی لک آؤٹ سرکلر جاری کر دیا گیا، جبکہ ایف آئی آر 10 ستمبر کو درج کی گئی تھی۔ بتا دیں کہ سمیر مودی مفرور تاجر للت مودی کا بھائی ہے۔
پولیس نے کیا گرفتار
دہلی پولیس نے ان کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر عصمت دری کے ایک پرانے کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ سمیر مودی ابھی لندن سے واپس آئے ہی تھے جب انہیں ڈیفنس کالونی پولیس اسٹیشن نے گرفتار کرلیا تھا۔ 2019 کے ریپ کیس میں 10 ستمبر 2025 کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ وہ گزشتہ 7-8 سالوں سے سمیر کے ساتھ لیو ان ریلیشن شپ میں تھی۔ دونوں نے جنوبی دہلی کے ایک مشہور جم میں جاتے تھے۔
پولیس نے خاتون کی شکایت پر عدالتی حکم کے بعد یہ ایف آئی آر درج کی ہے۔ خاتون نے سمیر مودی پر عصمت دری، دھوکہ دہی اور دھمکیوں کا الزام لگایا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ شادی کے بہانے اس کے ساتھ بار بار عصمت دری کی گئی۔ تاہم سمیر مودی کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔ ان کے مطابق خاتون انہیں بلیک میل کر رہی تھی اور 50 کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ سمیر مودی نے اگست میں پولیس حکام سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی تھی۔
والدہ نے الزامات کی تردید کی
ان کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے بغیر کسی تفتیش کے سمیر مودی کو گرفتار کر لیا۔ 55 سالہ سمیر مودی نے 1992 میں امریکہ میں فلپ مورس کے ساتھ ٹرینی کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے خاندانی کاروبار میں شمولیت اختیار کی، 1996 میں مودی کیئر کا آغاز کیا۔ سمیر مودی اکثر تنازعات میں گھرے رہے ہیں۔ اپنے والد، کے کے مودی کی 11,000 کروڑ (تقریباً 1.5 بلین ڈالر) کی دولت کو لیکر تنازعات بھی شامل ہیں۔ سال 2004 میں، سمیر مودی نے دہلی پولیس میں ایک شکایت درج کرائی تھی، جس میں الزام لگایا گیا کہ ان کی والدہ کے ذاتی سیکورٹی افسر نے گاڈفرے فلپس انڈیا میں بورڈ میٹنگ کے دوران ان پر حملہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ حملہ انہیں کمپنی کے بورڈ سے ہٹانے کی سازش کا حصہ تھا۔ تاہم ان کی والدہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
-بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



