Bharat Express DD Free Dish

Lalit Modi

للت مودی نے کہا کہ پورے مقدمے کے دوران انہوں نے قانونی عمل میں مکمل تعاون کیا اور انہیں یقین تھا کہ آخرکار حقائق اور قانون کی جیت ہوگی۔ انہوں نے اپنی قانونی ٹیم، اہلِ خانہ، دوستوں اور حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کو وہ صرف اپنی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ منصفانہ قانونی عمل اور شواہد کی بنیاد پر انصاف کی فتح سمجھتے ہیں۔

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور بزنس مین للت مودی اورفلم اداکارہ سشمیتا سین کے تعلقات ایک وقت کافی سرخیوں میں تھے۔ ان کی ڈیٹنگ کی خبرٹوٹنے پرمداح حیران رہ گئے۔ اب للت مودی نے ایک انٹرویومیں سشمتا سین کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے اس دوران سشمتا سے رشتہ ٹوٹنے پر بھی جواب دیا۔

مفرور  کاروباری وِجئے مالیا اور للِت مودی کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں للِت مودی خود کو اور مالیا کو بھارت کا سب سے بڑا مفرور قرار دیتے ہوئے بھارتی قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں منعقد ہونے والی ایک پرتعیش نجی تقریب نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور مفرور لالِت مودی کی جانب سے بھارت کے مفرور صنعت کار وجے مالیا کے اعزاز میں دی گئی پری برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر جیسے ہی سامنے آئیں، ویسے ہی دونوں شخصیات ایک بار پھر بحث کے مرکز میں آ گئیں۔

عصمت دری کے مبینہ ملزم سمیر مودی کو نچلی عدالت سے ملی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سمیر مودی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت 20 نومبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ متاثرہ نے 25 ستمبر کو مودی کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عدالت نے عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات میں ممبئی میں انکم ٹیکس اور ای ڈی حکام کے ساتھ صرف ایک سوال کے سیشن میں شرکت کے بعد، وہ مئی 2010 میں برطانیہ فرار ہو گئے۔ آئی پی ایل 2010 کے فائنل کے فوراً بعد مودی کو بی سی سی آئی سے معطل کر دیا گیا۔

اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹس میں للت مودی نے سوال کیا کہ انہیں کس بنیاد پر بھگوڑا کہا گیا؟ انہوں نے لکھا، "میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹام، ڈک اور گاندھی خاندان کا کوئی فرد مجھے بار بار مفرور کہتا ہے... کیوں؟ کیسے؟ مجھے اس کیس میں کب سزا سنائی گئی...؟"