Bharat Express DD Free Dish

Lalit Modi-Sushmita Sen Breakup: سشمتا سین سے کیوں الگ ہوئے للت مودی؟ جان کر رہ جائیں گے حیران

آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور بزنس مین للت مودی اورفلم اداکارہ سشمیتا سین کے تعلقات ایک وقت کافی سرخیوں میں تھے۔ ان کی ڈیٹنگ کی خبرٹوٹنے پرمداح حیران رہ گئے۔ اب للت مودی نے ایک انٹرویومیں سشمتا سین کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے اس دوران سشمتا سے رشتہ ٹوٹنے پر بھی جواب دیا۔

سال 2022 کی بات ہے۔ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراعلان کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین سے ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ ان کے اس اعلان نے ہلچل مچا دی، انٹرنیٹ پرپوسٹس کا سیلاب آگیا اورلوگوں نے سشمتا پرطرح طرح کے الزامات لگانے شروع کردیئے۔ دونوں کچھ عرصے تک رشتے میں رہے، لیکن پھریہ رشتہ ختم ہوگیا۔ اب للت مودی نے ایک انٹرویودیا ہے، جس میں سشمتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات اوراس کے ٹوٹنے پرکھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان فاصلے نے انہیں علیحدگی پرمجبورکیا۔ انہوں نے سشمتا کواپنی زندگی کا بے حد ضروری انسان قراردیا۔

للت مودی نے ہیومن آف بمبئی کوایک انٹرویو دیا، جس کے دوران انہوں نے سشمتا کواپنی زندگی کے سب سے خاص لوگوں میں سے ایک بتایا۔ انہوں نے بریک اپ سے متعلق کہا، “سشمتا میرے لیے بہت خاص تھی، اس نے مجھے بننے میں مدد کی جو میں آج ہوں، اوراس وقت، وہ میری زندگی کا ایک بہت اہم حصہ تھی، یہ ایک بہت ہی خاص رشتہ تھا، لیکن فاصلے بہت زیادہ ہو گئے، اس کا کیریئرانڈیا میں تھا، میری زندگی لندن میں تھی۔ میری اس کے ساتھ بہت پیاری یادیں ہیں اوروہ اب بھی ایک بہت ہی خاص دوست ہے۔ میں اس سے کچھ نہیں چاہتا، بس یہ چاہتا ہوں کہ وہ خوش رہیں۔ وہ ایک شاندار خاتون ہیں اورانہوں نے ایک سنگل ماں کے طورپراپنی بیٹیوں، رینی اورعلیسا کو اکیلی ماں کے طورپرپالا ہے، میں انہیں نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔”

رشتوں پرکیا بولے للت مودی؟

للت مودی نے اپنے پہلے کے رشتوں پرکہا، ”میں جن لڑکیوں کے ساتھ بھی رہا، ان کا کولاج ہے میرے پاس۔ اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میرا ٹریک ریکارڈ شاندار رہا ہے۔ میں اس سے متعلق شرمندگی محسوس نہیں کرتا۔ ان میں سے ہرکوئی دوست ہیں، سبھی بہت اسپیشل رہی ہیں۔ اپنی ایکس کے بارے میں زیادہ ترلوگ ایسی باتیں نہیں کرستے، لیکن میں اپنی سبھی پرانی معشوقہ کا فون اٹھاتا ہوں اور ان سے باتیں کرتا ہوں۔“

کیسے شیئرکیا گیا تھا وہ وائرل پوسٹ؟

للت مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) اورانسٹاگرام پرسشمتا سین کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا۔ انہوں نے وہ پوسٹ کہاں اورکن حالات میں شیئرکیا تھا، اس سے متعلق کہا، “میں نے یہ ان کے سامنے ہی کیا تھا، اسے لگا نہیں تھا کہ میں سچ میں وہ پوسٹ کروں گا۔ ہم جہازمیں کسی بات پربحث کررہے تھے اورانہوں نے کہا، ‘آپ یہ پوسٹ نہیں کریں گے۔’ میں ہنسا اوربٹن دبا دیا، جب ہم نے لینڈ کیا، ہنگامہ مچ چکا تھا۔ لیکن اس میں کچھ بھی غلط نہیں تھا۔“

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read