Delhi High Court Issues Notice To Sameer Modi : سمیر مودی کی ضمانت پر دہلی ہائی کورٹ نے جاری کیا نوٹس، اگلی سماعت 20 نومبر کو ہوگی
عصمت دری کے مبینہ ملزم سمیر مودی کو نچلی عدالت سے ملی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سمیر مودی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت 20 نومبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ متاثرہ نے 25 ستمبر کو مودی کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عدالت نے عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔
Minority status Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی اقلیتی حیثیت پر دہلی ہائی کورٹ نے وضاحت طلب کی، حکومت اور پی آئی ایل دائر کرنے والوں سے بھی سوالات
جامعہ اور اقلیتی برادری اس موقف پر قائم ہے کہ چونکہ جامعہ کو اقلیتوں نے قائم کیا تھا، اس لیے اس کی اقلیتی حیثیت قانونی، تاریخی اور آئینی طور پر بالکل جائز ہے۔





