Bharat Express DD Free Dish

fraud

یہ گرفتاری چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی۔ اس دوران سی بی آئی افسر بن کر جعلی لوگوں نے اسے مسلسل ویڈیو نگرانی میں رکھا اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے 187 بار اس سے رقم نکلوالی۔

امریکہ میں ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آیا ہے، جس میں بھارتی نژاد صنعتکار بنکِم برہما بھٹ پر اپنی کمپنیوں کے ذریعے 4000 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، برہما بھٹ نے فرضی گاہکوں اور فرضی انوائسز کے ذریعے کئی امریکی مالیاتی اداروں سے بھاری قرض حاصل کیا۔ یہ انکشاف وال اسٹریٹ جرنل کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

عصمت دری کے مبینہ ملزم سمیر مودی کو نچلی عدالت سے ملی ضمانت کے خلاف دائر عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے سمیر مودی کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت 20 نومبر کو کیس کی دوبارہ سماعت کرے گی۔ متاثرہ نے 25 ستمبر کو مودی کی ضمانت کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی اور عدالت نے عرضی پر سماعت کے بعد نوٹس جاری کی ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ سودا اویناش بھوسلے کی 26 مئی 2022 کو سی بی آئی کے ذریعے گرفتاری کے صرف دو ماہ بعد مکمل ہوا۔

پیر کو لوہردگا کے رہنے والا مرکزی ملزم منیش ساہو، اس کے والد پرساد ساہو اور چار نوجوان پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری کے او ایس ڈی کے طور پر آئی جی سے ملنے آئے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا میں انتخابی نتائج کو الٹانے کے لیے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا الزام ہے۔ ان کے علاوہ 18 اور لوگوں کو اس کیس میں ملزم بنایا گیا ہے۔

ایک نوجوان جو اپنی شناخت چھپا کر اتراکھنڈ کی رہنے والی لڑکی سے شادی کرنے جا رہا تھا، اسے شادی سے ایک دن پہلے اتوار کی رات گریٹر نوئیڈا کے دادری میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرل فرینڈ نے ہی نوجوان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی