Bharat Express

Delhi Flood Update: دہلی کے سول لائنس علاقے کے بنگلوں میں بھر گیا پانی، میٹرو کی رفتار رک گئی، اسکول بند کرنے کا حکم

Delhi Flood Update: جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نے دہلی کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پانی اب کئی رہائشی علاقوں میں گھسنے لگا ہے۔ سیلاب سے دہلی میٹرو بھی متاثرہونے لگی ہے۔ اس درمیان دہلی پولیس نے احتیاط کے طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں 144 نافذ کردی ہے۔

دہلی میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے ایڈوائزی جاری کی ہے۔

Delhi Police Traffic Advisory: جمنا کے مسلسل بڑھتے ہوئے پانی کے سطح نے دہلی کے باشندوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ وہیں دہلی میں جمنا ندی مسلسل وکرال ہوتی جا رہی ہے۔ پانی کی سطح 45 سال کے ریکارڈ کو توڑ کر 108 میٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے تمام نچلے علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کشمیری گیٹ، آئی ایس بی ٹی میں کئی فٹ پانی بھر گیا ہے۔ سڑکوں پر جل بھراؤ کی سطح بڑھنے کے سبب کئی روٹ بند کردیئے گئے ہیں۔ اس درمیان دہلی پولیس نے احتیاط کے طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں دفعہ 1400 نافذ کردی ہے۔ اگر آپ گھر سے باہر نکلتے ہیں تو اس سے پہلے ٹریفک ایڈوائزری کے بارے میں ضرور جان لیں۔

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق، جمنا ندی کا واٹرلیول بڑھنے کے سبب ہمیشہ گلزاررہنے والا آؤٹررنگ روڈ خاموش پڑا ہے۔ رنگ روڈ پر جمنا ندی کے پانی میں اٹھ رہی لہرسمندرکی یاد دلا رہی ہے۔ دہلی کا سب سے بڑا شمشان نگم بودھ گھاٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس میں کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے، لیکن اگردہلی میں حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں توٹریفک میں تبدیلی بھی کردی جائے گی۔ سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے میٹرو کی رفتاربھی روک دی گئی ہے۔

جمنا میں پانی کی سطح میں اضافہ سے رنگ روڈ پر پہنچا پانی

جمنا ندی کا پانی مونیسٹری اورآئی ایس بی ٹی (کشمیری گیٹ) کے درمیان رنگ روڈ پرآگیا ہے۔ اسی وجہ سے روڈ پر ٹریفک نظام متاثرہے۔ لوگوں کو دہلی ٹریفک پولیس نے اس راستے سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی دہلی پولیس نے کہا ہے کہ بہت ضروری ہو تبھی ان راستوں کا استعمال کریں۔ جمنا ندی کا پانی آس پاس کے علاقوں کے گھروں میں گھسنے کے سبب لوگوں کو محفوظ مقامات پرپہنچایا گیا ہے۔ دہلی حکومت بھی مسلسل حالات پرنظر بنائے ہوئے ہے۔ وہیں آؤٹررنگ روڈ پربھی ٹریفک کنٹرول میں رہے گا۔

ان شاہراہوں کا استعمال کرنے کی ہدایت

آؤٹر رنگ روڈ سے گزرنے والے لوگوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری  میں ان راستوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

آؤٹر رنگ روڈ- وزیرآباد برج- جمنا مارجیل باندھ شاہراہ، پشتہ روڈ- وکاس مارگ

آؤٹر رنگ روڈ- اریہنت مارگ-مہاتما گاندھی مارگ-وکاس مارگ

 پنجاب باغ چوک- مہاتما گاندھی مارگ- اریہنت ماگ- آؤٹر رنگ روڈ- وزیرآباد برج

پنجابی باغ چوک-مہاتما گاندھی مارگ- ڈی کے ایف او- ایمس چوک- مہاتما گاندھی مارگ- سرائے کالے خاں-مہاتما گاندھی مارگ- وکاس مارگ کی طرف سے بھی جاسکتے ہیں۔