Bharat Express DD Free Dish

Delhi Flood News

سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال کے مدنظر ڈاکٹروں نے لوگوں سے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔

جمنا سے ملحقہ علاقوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متاثرہ علاقے کے لوگوں کی زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو الرٹ کردیا تھا جس کے بعد کچھ لوگ دوسری جگہ منتقل ہوگئے۔

ڈویژنل کمشنر اشونی کمار نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی راجدھانی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

ملک کا ایک بڑا حصہ ہی نہیں، ہندوستان کی راجدھانی اور دنیا کے سب سے سمارٹ اور جدید شہروں میں سے ایک دہلی بھی قدرت کی اس تباہی سے بچ نہیں پائی ہے۔ کناروں کو ختم کررہی جمنا ندی نے دہلی والوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

جمنا کے مسلسل بڑھتے ہوئے پانی کے سطح نے دہلی کے باشندوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ وہیں دہلی میں جمنا ندی مسلسل وکرال ہوتی جا رہی ہے۔ پانی کی سطح 45 سال کے ریکارڈ کو توڑ کر 108 میٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے تمام نچلے علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

Delhi Flood Update: جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نے دہلی کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ پانی اب کئی رہائشی علاقوں میں گھسنے لگا ہے۔ سیلاب سے دہلی میٹرو بھی متاثرہونے لگی ہے۔ اس درمیان دہلی پولیس نے احتیاط کے طور پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں 144 نافذ کردی ہے۔

جمنا ندی میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد دہلی کے جی ٹی کرنال روڈ پر پانی بھر جانے کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جی ٹی کرنال روڈ، کشمیری گیٹ، آؤٹر رنگ روڈ، جمنا بازار، آئی ٹی او، دہلی گیٹ تک پانی نے دستک دی ہے۔