Bharat Express

Delhi Flood Live Update: جمنا ندی میں پانی کی سطح میں اضافہ سے ڈوب رہی ہے راجدھانی، دہلی، نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی اسکول بند، یہاں جانئے سیلاب سے متعلق ہر اپڈیٹ

جمنا کے مسلسل بڑھتے ہوئے پانی کے سطح نے دہلی کے باشندوں کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ وہیں دہلی میں جمنا ندی مسلسل وکرال ہوتی جا رہی ہے۔ پانی کی سطح 45 سال کے ریکارڈ کو توڑ کر 108 میٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ دارالحکومت دہلی کے تمام نچلے علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ پر "جان بوجھ کر" پانی کو دہلی کی طرف موڑنے کا لگایا الزام

جمنا میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ سے جمعرات کے روزلال قلعہ اوردہلی سکریٹریٹ میں پانی بھرگیا۔ جمنا کا پانی لال قلعہ کی دیواروں تک پہنچ گیا ہے۔ لال قلعہ کے آس پاس سڑکوں پربھی پانی بھرگیا ہے، اس کے علاوہ دہلی سکریٹریٹ میں بھی پانی گھس گیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، ان کے کابینی وزرا اوردیگرسینئرنوکرشاہوں کی رہائش گاہ اوردفاترہیں۔ محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیوڈی) کے افسران کے مطابق، انہیں دہلی سکریٹریٹ میں پانی بھرنے کی اطلاع ملی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ صورتحال سے متعلق ٹریفک پولیس اوردیگرایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ راج گھاٹ سے دہلی سکریٹریٹ جانے والی سڑک پربھی پانی بھرگیا ہے۔ لال قلعہ کے پیچھے سلیم گڑھ انڈرپاس پرتیزبہاؤکے ساتھ سیلاب کا پانی بھی بہہ رہا ہے۔ آئی ٹی اوسے اس طرف آنے کا راستہ بند کردیا گیا ہے۔

Also Read