دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے ۔حالانکہ حتمی نتائج کا اعلان شام 6 بجے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے کیا جائے گا ،البتہ اب تک کے نتائج میں بی جےپی اکثریت سے بہت آگے نکل گئی ہے اور وہ حکومت سازی کی پوزیشن میں آچکی ہے۔ اب تک کے نتائج میں بی جے پی کو قریب 48 سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے 20-22 امیدوار ہی کامیاب ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ ایسے میں دہلی میں 27 سال بعد بی جے پی کی واپسی ہوئی ہے اور کانگریس کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج عام آدمی پارٹی کیلئے کافی تکلیف دہ ہیں چونکہ اس بار اعلیٰ قیادت بھی ہار گئی ہیں ۔ سابق وزیراعلیٰ اروند کجریوال اپنی سیٹ نہیں بچا پائے ہیں ،وہیں سابق ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔البتہ سی ایم آتشی بمشکل اپنی سیٹ بچا پائی ہیں ۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے سینئرلیڈران میں سوربھ بھاردواج،ستیندر جین،درگیس پاٹھک ،سومناتھ بھارتی وغیرہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وہیں بی جے پی کے سینئر لیڈر پریش ورما نے کجریوال کو شکست دے کر سی ایم عہدے کیلئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی ہے۔ رمیش بدھوڑی کو ہار کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ کانگریس کے سندیپ دکشت،الکا لامبا، دیویندر یادو،عآپ کے اودھ اوجھا بھی ہار گئے ہیں ۔ البتہ بی جے پی کے ریکھا گپتا،تلک رام گپتا،مجندر سنگھ سرسا،امنگ بجاج،چندن کمار،رویندر سنگھ نیگی کامیاب ہوچکے ہیں ،جبکہ عام آدمی پارٹی سے آتشی کے علاوہ مکیش کمار اہلاوت،عمران حسین ،جرنیل سنگھ،ویریندر سنگھ کادیان،شری رام اور کلدیپ کمار کامیاب ہوگئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



