دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: دہلی کے جنترمنترپرجاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج پراب جاکردہلی حکومت بیدارہوئی ہے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے وزیراعظم مودی کے ٹوئٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے طلبا کے مفاد کا تحفظ اوران کے مستقبل کومحفوظ کرنے سے متعلق اپنا پہلا بیان دیا ہے۔
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرایک پوسٹ کے ذریعہ یہ باتیں کہی ہیں۔ انہوں نے لکھا، ”وزیراعظم مودی کی قیادت میں طلبا کے مفاد کا تحفظ اورنوجوانوں کے روشن مستقبل کو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا، ’’پیپرلیک کے معاملوں میں فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل اورقصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا یہ فیصلہ ہرمحنتی طلباء کوانصاف فراہم کرنے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے۔ طلبا کے حقوق اوران کی محنت پرحملہ کرنے والوں کے خلاف قانون پوری سختی کے ساتھ اپنا کام کرے گا۔‘‘
کیا ہے پورا معاملہ؟
قابل ذکرہے کہ دہلی میں 20 جون سے کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نیٹ پیپرلیک کے معاملے اوردھرمیندرپردھان کے استعفیٰ سے متعلق احتجاج کررہی ہے۔ یہ احتجاج (آندولن) 20 جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے بعد اس وقت ہنگامے کی نذرہوگیا، جب طلبا پرلاٹھی چارج کیا گیا۔ اس میں بڑی تعداد میں طلبا وطالبات زخمی ہوگئے۔ ساتھ ہی بڑی تعداد میں پولیس افسران کے بھی زخمی ہونے کی بات سامنے آئی۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پربھی کئی سوال کھڑے کئے تھے اورتحریک پران کی خاموشی پرسوال اٹھایا گیا۔ اس کے علاوہ جس طرح سے طلبا پرپولیس کا لاٹھی چارج ہوا اورسخت کارروائی وئی، اس سے متعلق بھی دہلی حکومت کٹہرے میں ہے۔
माननीय प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी के नेतृत्व में छात्रों के हितों की रक्षा और युवाओं के उज्ज्वल भविष्य को सुरक्षित रखना हमारी सर्वोच्च प्राथमिकता है।
पेपर लीक के मामलों में फास्ट ट्रैक कोर्ट्स के गठन और दोषियों के विरुद्ध कठोर कार्रवाई का यह निर्णय हर परिश्रमी छात्र के… https://t.co/RJGWHMxuNj
— Rekha Gupta (@gupta_rekha) July 23, 2026
وزیراعظم مودی نے فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کا کیا اعلان
مظاہرین کے مشتعل ہونے کے بعد ملک کے وزیراعظم نریندر مودی نے پوسٹ کرکے طلبا کو اطمینان دلایا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی حال میں پیپرلیک کے قصورواروں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ انہوں نے جانکاری دی کہ پیپرلیک معاملے میں شامل قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے لئے فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کی جائے گی اوراس سمت میں مناسب اورسخت کارروائی کی جائے گی۔ حالانکہ اس سے پہلے این ڈی اے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں بھی وزیراعظم مودی نے پیپرلیک کوخطرناک جرم قراردیا تھا اورسخت کارروائی کی بات کہی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





