Bharat Express

Delhi Budget Session: دہلی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا- ’آئین کے اوپر حملہ… ایل جی کو بجٹ روکنے کا کوئی حق نہیں‘

Delhi Budget Session 2023: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ منگل کو دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونا تھا، لیکن مرکزی حکومت نے بجٹ روک دیا، اس پر ہم بحث کر رہے ہیں۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال

Arvind Kejriwal Speech In Delhi Budget Session: دہلی اسمبلی میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے منگل کو خطاب کیا۔ اس میں انہوں نے دہلی کے بجٹ کو روکے جانے پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر پر جم کر تنقید کی۔ وزیراعلیٰ کیجریوال نے الزام لگایا کہ یہ آئین کے اوپر حملہ ہے۔ ایل جی کو بجٹ روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ دہلی اسمبلی میں اروند کیجریوال نے الزام لگایا کہ آج تک دہلی کا بجٹ کبھی نہیں روکا گیا تھا۔ پہلی بار مرکز نے روایت کو توڑا ہے۔ یہ تکبر کو ظاہر کرتا ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مزید کہا کہ ’ہمیں لڑنا نہیں کام کرنا آتا ہے۔ سب کچھ اوپرسے حکم آیا ہے۔ اس ملک میں آئین کے اوپر حملہ ہو رہا ہے۔ آئین کے اندربجٹ پرایل جی کو روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ مرکزی حکومت کو بجٹ پراعتراض کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے اوپر سے لے کر نیچے تک جاہلوں کی جماعت بٹھا رکھی ہے۔ وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے، کیونکہ ہم بہت چھوٹے لوگ ہیں۔ لڑائی سے گھر اور ریاست، ملک برباد ہوجاتے ہیں۔‘

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مزید کہا، ’آج دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونا تھا، لیکن مرکزی حکومت نے بجٹ روک دیا، اس پر ہم تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر جب آئین لکھ رہے ہوں گے تو انہوں نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک ریاست کا بجٹ روک دیا جائے گا۔ یہ آئین پر حملہ ہے۔ تاریخیں بتائی جا رہی ہیں، لیفٹیننٹ گورنر نے اعتراض کئے، لیکن آئین میں لیفٹیننٹ گورنر کو اس طرح کا اعتراض کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کا 2018 کا حکم اور جی این سی ٹی ڈی ایکٹ کہتے ہیں کہ ایل جی نہ تو آبجکشن (اعتراض) لگاسکتے ہیں اور نہ ہی آبزرویشن (مشاہدہ)۔ اگر سب کچھ ایل جی کو کرنا ہے تو یہ ایوان کس لئے ہے۔‘

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے کہا، ’ہاتھ جوڑ کروزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ ہم چھوٹے لوگ ہیں، ہمیں سیاست کرنی نہیں آتی ہے۔ گھر میں لڑائی ہوتی ہے وہ گھر برباد ہوجاتے ہیں۔ جس ریاست میں لڑائی ہوتی ہے، وہ ریاست برباد ہوجاتے ہیں۔ سب مل جل کر کام کریں گے تو ترقی ہوگی۔‘

۔بھارت ایکسپریس

Also Read