Bharat Express

Delhi Budget 2023: دہلی اسمبلی میں 78,800 کروڑ کا بجٹ پیش، 26 نئے فلائی اوور، محلہ بس کی شروعات، وزیر خزانہ کیلاش گہلوت کا بڑا اعلان

Delhi Budget 2023 Updates: دہلی کے وزیر خزانہ کیلاش گہلوت اسمبلی میں آج دہلی کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ اس سے قبل مرکزی وزارت داخلہ نے دہلی حکومت کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔

دہلی کے وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا۔

Delhi Budget 2023: دہلی حکومت کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی موجودگی میں وزیر خزانہ کیلاش گہلوت نے 78 ہزار روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ کیلاش گہلوت نے کہا کہ اگر بجٹ منیش سسودیا پیش کرتے تو زیادہ خوشی ہوتی، وہ میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ کیلاش گہلوت نے محلہ بسوں کے لئے 3500 روپئے کروڑ کا بجٹ  مختص کیا ہے۔

دہلی حکومت نے دہلی کی گلیوں میں چلانے کے لئے چھوٹی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے لئے 3500 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ نئی فلائی اوور کے لئے 722 کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تین نایاب ڈبل ڈیکر فلائی اوور کی تعمیر ہو رہی ہے، جہاں اوپر میٹرو اور اس کے نیچے گاڑیاں چلیں گی۔ ان کے لئے 321 کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ سڑکوں اور پُلوں سے متعلق اسکیم کے لئے 3126 کروڑ روپئے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

سال 24-2023 کے بعد ایک سڑک، یا فٹ پاتھ ایسا نہیں ہوگا، جو ٹوٹا ہوگا۔ جو ایجنسی کام کرے گی، مینٹیننس کی جوابدہی اس کی ہی ہوگی۔ پی ڈبلیو ڈی کی سڑکوں پر دھول جمع نہ ہو، اس کے لئے جدید مشینوں سے مسلسل دھلائی کی جائے گی۔ اس کے لئے 70 راڈ سوئپنگ مشینیں، 210 واٹر اسپرنکلنگ مشینیں خریدی جائیں گی۔ 250 انٹیگریٹیڈ واٹر اسپکرلنگ مشینیں بھی تعینات کی جائیں گی۔ یہ پروجیکٹ 10 سال کا ہے اور اس پر اس دوران 19,466  کروڑ روپئے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے 2023 کروڑ کی تجویز ہے۔

دہلی اسمبلی میں منگل کے روز دہلی حکومت کا بجٹ پیش ہونا تھا، لیکن اس سے ایک دن پہلے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر بجٹ پر روک لگانے کا الزام لگایا تھا۔ کیجریوال کے اس الزام کو دہلی بی جے پی کے ذریعہ غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ کیجریوال اپنی لاپرواہی اور ناکامی کا ٹھیکرا مرکزی حکومت پر ڈال رہے ہیں۔ اس پورے معاملہ کے بعد آج دہلی کا سالانہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

  -بھارت ایکسپریس