بھجن پورہ میں عمارت منہدم۔
Delhi Building Collapse: مشرقی دہلی کے بھجن پورہ علاقے میں بدھ کی شام ایک عمارت منہدم ہوگئی۔ یہاں راحت اور بچاو کام جاری ہے۔ اس بارے میں فائربریگیڈ سروس کے ایک افسر نے جانکاری دی ہے۔ دہلی فائربریگیڈ کے ایک سینئر افسر کے مطابق، وجے پارک میں عمارت منہدم ہونے سے متعلق کال دوپہر 3:05 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو موقع پر بھیجا گیا۔
افسر نے کہا، ”فائربریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ کر بچاو مہم میں مصروف ہیں۔“
#WATCH | Delhi: A building collapsed in Vijay Park, Bhajanpura. Fire department present at the spot, rescue operations underway. Details awaited
(Video Source – Shot by locals, confirmed by Police) pic.twitter.com/FV3YDhphoE
— ANI (@ANI) March 8, 2023
نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمارت اچانک پوری طرح سے نیچے گرجاتی ہے اور لوگ چیخنے چلانے لگتے ہیں۔ اس حادثے کے بعد موقع پر موجود افسران نے کہا کہ عمارت منہدم ہونے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ وہیں فائرڈپارٹمنٹ کو جیسے ہی اس حادثہ کی جانکاری ملی تھی، ویسے ہی ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں موبائل اور گھڑی کی دوکانوں کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
وہیں موقع پر بچاو مہم چلائی جا رہی ہے اور ملبے کو ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حادثے میں کوئی جانی نہیں نقصان نہیں ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق، زمیں دوز ہوئی عمارت خالی تھی۔
-بھارت ایکسپریس