Bharat Express

Adani Group News: اڈانی گروپ نے Hindenburg کی رپورٹ کو بتایا بے بنیاد، جاری کیا یہ بڑا بیان

Gautam Adani Group: اڈانی گروپ کے سی ایف او جگیشندر سنگھ نے کہا کہ رپورٹ چنندہ اور غلط اطلاعات بے بنیاد ہیں اور بدنام کرنے کے الزامات منصوبہ بند ہیں، جسے ہندوستان کے عدالتوں نے مسترد کردیا ہے۔

اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی۔

Gautam Adani Group News: گوتم اڈانی کی قیادت والے اڈانی گروپ نے ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کو پوری طرح سے بے بنیاد اور حقائق سے دوربتایا ہے۔ اڈانی گروپ کے سی ایف او جگیشندر سنگھ نے کہا، ‘ہم حیران ہیں کہ ہنڈن برنگ ریسرچ نے ہم سے رابطہ  کرنے یا حقیقی میٹرکس کی تصدیق کے لئے کوئی کوشش کئے بغیر 24 جنوری 2023 کو ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ چنندہ غلط اطلاعات اور پرانی، بے بنیاد الزامات کا ایک بدنیتی پرمبنی امتزاج ہے، جسے ہندوستان کی اعلیٰ عدالتوں نے جانچ کرکے مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ کی اشاعت کا وقت واضح طورپرہندوستان میں اب تک کے سب سے بڑے ایف پی او، اڈانی انٹرپرائززکی آئندہ فالوآن پبلک آفرنگ کو نقصان پہنچانے کے اہم مقصد کے ساتھ اڈانی گروپ کے وقار کو کمزورکرنے کے ایک کھلے بدنیتی پرمبنی ارادے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مالیاتی ماہرین اورمعروف قومی اور بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگزکے ذریعہ تیارکئے گئے تفصیلی جائزہ اور رپورٹ کی بنیاد پرسرمایہ کاری برادری نے ہمیشہ اڈانی گروپ پراعتماد ظاہرکیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  World Economic Forum: گوتم اڈانی نے کہا- ماضی اب مستقبل کے لئے پیش گو نہیں، ہر ملک بننا چاہتا ہے’آتم نربھر’

اڈانی گروپ، انفراسٹرکچراورروزگار کی تخلیق میں ہندوستان کے مارکیٹ کے معروف کاروباری اداروں کا متنوع پورٹ فولیو رکھتا ہے، جس کا انتظام اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیت کے سی ای اوزکرتے ہیں اورکئی دہائیوں پرمحیط متنوع شعبوں کے ماہرین کی نگرانی میں ہے۔ گروپ ہمیشہ تمام قوانین کی تعمیل کرتا رہا ہے، دائرہ اختیارسے قطع نظر، اورکارپوریٹ گورننس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقراررکھتا ہے۔

 -بھارت ایکسپریس