Bharat Express

Conflict over Waqf law in BJD: بی جے ڈی میں وقف قانون پر تنازع، رنیندر پرتاپ سوین نے نوین پٹنائک کو لکھا خط، کہی یہ بات

وقف ایکٹ کو لے کر بی جے ڈی کے موقف نے حال میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ پارٹی کے بعض لیڈران کا خیال ہے کہ پارٹی ہائی کمان کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی پارٹی کے اندر ایک دھڑا اسے سیکولرازم کے اصولوں کے خلاف مان رہا ہے۔

بی جے ڈی کے سینئر لیڈر رنیندر پرتاپ سوین

بھونیشور: وقف ایکٹ کو لے کر بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) میں جاری اندرونی کشمکش کے درمیان، پارٹی کے سینئر لیڈر اور آٹھ بار کے ایم ایل اے رنیندر پرتاپ سوین نے بی جے ڈی سپریمو نوین پٹنائک کو ایک خط لکھا ہے، جس میں سیکولرازم اور سماجی انصاف کے تئیں پارٹی کی وابستگی کا اعادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ خط وقف ایکٹ پر پارٹی کے موقف پر بی جے ڈی کے اندر عدم اطمینان کے تناظر میں آیا ہے، جس نے پارٹی کارکنوں اور لیڈران کے درمیان نظریاتی اختلافات کو اجاگر کیا ہے۔

سوین نے اپنے خط میں لکھا، ’’وقف ایکٹ تنازعہ پر پارٹی کارکنوں میں حالیہ ہی میں پیدا ہوئے عدم اطمینان نے سیکولرازم کو لے کر ہمارے موقف پر سنگین سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ اس تناظر میں، میں ایمانداری سے درخواست کرتا ہوں کہ پارٹی کو اپنے بنیادی مسائل کے طور پر سماجی انصاف اور سیکولرازم کے تئیں اپنی وابستگی کا اعادہ کرنا چاہیے اور آگے بڑھنے کے لیے کارکنوں کو مکمل اعتماد میں لینا چاہیے۔‘‘

انہوں نے زور دیا کہ بی جے ڈی کو اپنی نظریاتی وراثت کو مضبوط کرنے اور اڈیشہ کے لوگوں میں ایک اصولی قیادت کے طور پر اپنی شناخت برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ خط میں سوین نے بی جے ڈی کی بنیاد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی بنیاد سماجی انصاف، علاقائی وقار اور سیکولرازم جیسے اصولوں پر رکھی گئی تھی۔

انہوں نے لکھا، ’’یہ وقت اپنی نظریاتی وراثت کو دوبارہ حاصل کرنے اور سماجی انصاف پر مبنی پارٹی کے طور پر اپنی شناخت دوبارہ قائم کرنے کا ہے، جس کے ستون سیکولرازم اور علاقائی وقار ہیں۔ اڈیشہ کے لوگ اصولی قیادت کے لیے ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

نوین پٹنائک کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سوین نے کہا کہ ان کی رہنمائی میں بی جے ڈی اس چیلنج پر قابو پائے گی اور ایک جرات مندانہ راستہ بنا ئے گی۔

وقف ایکٹ کو لے کر بی جے ڈی کے موقف نے حال میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ پارٹی کے بعض لیڈران کا خیال ہے کہ پارٹی ہائی کمان کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی پارٹی کے اندر ایک دھڑا اسے سیکولرازم کے اصولوں کے خلاف مان رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read