Bharat Express DD Free Dish

PM Modi congratulates Kamla Persad-Bissessar: ترینیداد و توباگو کے عام انتخابات میں کملا پرساد بِسیسر کی واپسی، پی ایم مودی نے انتخابی جیت پر دی مبارکباد

ہندوستان، ترینیداد و توباگو کے درمیان تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 1845 سے شروع ہوئے، جب فتیل رزاق نامی بحری جہاز 225 ہندوستانی گرمٹمیا مزدوروں کو پہلی بار ٹرینیڈاڈ لے کر آیا تھا۔

پی ایم مودی نے کملا پرساد بِسیسر کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے یونائیٹڈ نیشنل کانگریس (UNC) کی لیڈر کملا پرساد بسیسر کو ترینیداد و توباگو کے عام انتخابات میں ان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے درمیان تاریخی اور خاندانی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

پی ایم مودی نے ایکس پر لکھا، ’’انتخابات میں جیت کے لیے کملا پرساد بسیسر کو دلی مبارکباد۔ ہم ترینیداد و توباگو کے ساتھ اپنے تاریخی طور پر قریبی اور خاندانی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ میں ہمارے لوگوں کی مشترکہ خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ہماری شراکت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

ایک قابل ذکر سیاسی واپسی میں، یونائیٹڈ نیشنل کانگریس کے کملا پرساد بسیسر نے موجودہ پیپلز نیشنل موومنٹ (PNM) کو شکست دے کر کیریبین قوم کی قیادت پھر سے حاصل کی۔

بسیسر 2010 سے 2015 تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہیں۔ وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے ملک کی وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جیت کے بعد پیر کی شام دیر گئے حامیوں کے ایک پرجوش ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے اور ملک کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بسیسر نے کہا، ’’یہ جیت بزرگ شہریوں کو ان کی پنشن جاری رکھنے کے لیے ہے۔ یہ جیت سرکاری ملازمین کو ان کی مناسب تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے لیے ہے۔ یہ جیت بچوں کے اسپتال کو دوبارہ کھولنے کی ہے۔ یہ جیت ہمارے بچوں کو ایک بار پھر لیپ ٹاپ دینے کے لیے ہے۔ یہ جیت 50,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے ہے۔ اور اس لیے، جیت آپ کی ہے۔‘‘

ہندوستان، ترینیداد و توباگو کے درمیان تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات 1845 سے شروع ہوئے، جب فتیل رزاق نامی بحری جہاز 225 ہندوستانی گرمٹمیا مزدوروں کو پہلی بار ترینیداد لے کر آیا تھا۔

آج، ترینیداد و توباگو کی آبادی میں ہند نژاد لوگوں کی تعداد تقریباً 42 فیصد ہیں، جو سب سے بڑے نسلی گروہ ہے اور ملک کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی تانے بانے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read